اے الٰہُ العالمیں ! تجھ سا کوئی بھی نہیں

تُو شہِ رگ سے قریں ، تجھ سا کوئی بھی نہیں تُو ہی داتا بالیقیں ، تجھ سا کوئی بھی نہیں سب ترے زیرِ نگیں ، تجھ سا کوئی بھی نہیں تُو ہی رکھتا ہے مری ہر ضرورت کا خیال مالکِ عرشِ بریں ، تجھ سا کوئی بھی نہیں مثل ہو تیری کوئی ، تجھ […]

ظلمت کدے میں نور کا دھارا رسول ہیں

میری امید، میرا سہارا رسول ہیں حسنِ سلوک، مہر و مروّت کو دیکھ کر اغیار کو بھی دل سے گوارا رسول ہیں بہرِ تلاشِ منزل عرفان وآگہی ہر گام راہ بر ہیں، اشارا رسول ہیں اکثر ہوا ہے ایسا تصوّر کی چھاوؔں میں میری نظر ہے اور نظارہ رسول ہیں قرآن کا ہے آئینہ اخلاق […]

خوشا وہ دن حرم پاک کی فضاؤں میں تھا

زباں خموش تھی دل محوِ التجاؤں میں تھا درِ کرم پہ صدا دے رہا تھا اشکوں سے جو ملتزم پہ کھڑے تھے، میں ان گداؤں میں تھا غلافِ خانۂ کعبہ تھا میرے ہاتھوں میں خدا سے عرض و گزارش کی انتہاؤں میں تھا فضائے مغفرت آثار میں تھا دل سرشار مرا وجود خدا کے کرم […]

ہاتھ میں تھامے ہوئے اُن کی عطا کا دامن

رشکِ ایجاب ہوا حرفِ دُعا کا دامن اُن کے تذکار سے مانوس ہے دل کی دھڑکن اور دھڑکن سے ہے مربوط وفا کا دامن جب بھی سوچوں سے اُلجھتا ہے ہوس کا سورج سایہ کرتا ہے مرے سر پہ ثنا کا دامن کیا خبر کون سی ساعت میں بُلاوا مہکے عرضیاں تھام کے بیٹھا ہے […]

برگِ گل، شاخ ہجر کا کر دے

اے خدا! اب مجھے ہرا کر دے ہر پلک ہو نم آشنا مجھ سے میرا لہجہ بہار سا کر دے مجھ کو روشن مرے بیان میں کر خامشی کو بھی آئینہ کر دے بیٹھ جاؤں نہ تھک کے مثل غبار دشت میں صورتِ صبا کر دے میری تکمیل حرف و صوت میں ہو مجھے پابند […]

تُو نے مجھ کو حج پہ بُلایا یا اللہ میری جھولی بھردے

گِرد کعبہ خوب پھرایا یا اللہ مِری جھولی بھر دے میدانِ عرفات دکھا یا یا اللہ مِری جھولی بھر دے بخش دے ہر حاجی کو خدایا یا اللہ مِری جھولی بھر دے بہرِ کوثرو بِیرِ زم زم کردے کرم اے ربّ اکرم حشر کی پیاس سے مجھ کو بچانا یا اللہ مِری جھولی بھر دے […]