Category: نثر: مشہور اور بہترین نثر کا ذخیرہ
سفر (حصہ اول)
انسانوں کی دنیا میں انسان کی زندگی سیدھی راہوں پہ چلتے ہوئے اچانک پرپیچ اور پیچیدہ راستوں پر چل پڑتی ہے ۔ جیسے اچانک سفر کے دوران گاڑی سیدھی سڑک سے اتر کر کچی پگڈنڈی پہ دوڑنے لگے ۔ ہچکولے کھاتی ، ڈھولتی ابھرتی ۔ ۔ ۔ ۔ اور اسٹیرنگ سنبھالے آپ انتظار کی کیفیت […]
عزتِ سادات
ہمارے گھر میں جانور پالنے کا بالکل رواج نہیں تھا ـ بس یہ تھا کہ بڑی اماں جب تک حیات رہیں بچوں کو انڈے کھلانے کے لئے مرغیاں پالتی تھیں مگر یہ بھی ہماری سالم یادداشتوں سے پہلے کی بات ہے البتہ بڑے ہونے پر پرانی تصویروں کے البم میں ہم نے ان مرغیوں کا […]
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
عصر کی اذان ہونے میں آدھا گھنٹہ باقی تھا اور وہ دونوں تندہی سے قاعدے کا سبق یاد کرنے میں مگن تھیں ـ اگر سبق صحیح نہ سنایا تو عصر کے بعد کھیلنے کی اجازت نہیں ملتی ـ یہی روز کا معمول تھا ـ ابا ظہر کے وقت گھر آتے ـ قیلولہ فرماتے اور عصر […]
چرواہا
میں بہت اعلیٰ تعلیم یافتہ قسم کی کوئی شخصیت نہیں لیکن مجھے علمی و ادبی لوگوں سے گہری عقیدت ہے ۔ میں اپنے اندر جھانکوں تو بہت سے شعبہ جات سے محبت میرے اندر سرایت کرتی دکھائی دیتی ہے ۔۔اور یہ تمام شعبے اپنی دانست میں یا لوگوں کی نظر میں ایک دوسرے سے یکسر […]
میں خود آواز ہوں میری کوئی آواز نہیں
زندگی سے ہمیں ہزار ہا شکوے رہے ـ اس میں کوئی خاص اور نئی بات نہیں تمام خواتین دنیا میں آتے ساتھ ہی زندگی سے شکوہ کناں ہو جاتی ہیں ـ اگر ہم بھی اسی صف میں کھڑے تھے تو یہ عین قانونِ فطرت تھا ـ لیکن ایک شکوہ جو ہر شکوے پہ بھاری ہوگیا […]
جب ہم ملے
جن دنوں ہماری زندگی کا واحد مقصد ایک عدد گاڑی کی تلاش ہوا کرتا تھا کہ بس کسی طرح کسی کیری ڈبے کا بندوبست ہو جائے اور ہم اس آفت کار اور مردم بیزار قسم کی گاڑی میں اپنی جان جہاں نما سمو ڈالیں ـ یہ ان ہی دنوں کی بات ہے ـ ایک زمانے […]
جو سوئے دار سے نکلے
غزل سننا بھی فن ہے ـ لیکن جب آپ کسی ایسی ہستی کے ساتھ غزلیں سننے بیٹھے ہوں جو ہر مصرعے پہ سر دھننے کے بعد آپ سے اپنے فضول خیالات کی داد چاہے یا لا یعنی سوالات کے جوابات جان لینے پہ مصر ہو تو مت پوچھیے کہ وہ معصوم جو غزل پہ سر […]
عدم توازن
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی ہمارے واسطے تو یہ کہنا بھی ممنوع ہے کہ جیسے حالات اب ہیں ویسے پہلے تو نہ تھے …..دنیا ادھر کی ادھر اور ادھر کی ادھر ہو جائے ہمارے حالات پہ چنداں فرق نہ پڑتا ہے نہ پڑے گا ـ ہماری زندگی حادثات سے عبارت ہے […]
پانچویں ملاقات
احباب گرامی محترم جناب عام و خاص یہ واقعات پچھلے پانچ سال سے بتدریج بلا کسی تأخر و تبدل کے پے در پے وقوع پذیر ہوئے چلے جا رہے ہیں اس بار ہم نے سوچا کہ حالات و واقعات پیش خدمت کئیے دیں کیا جانیے چھٹے سال سنانے کے لیئے زندہ رہویں یا وہ ظالم […]