ڈاکٹر وزیر آغا کا یومِ پیدائش

آج مشہور شاعر،دانشور،نقاد ،محقق اور انشائیہ نگار ڈاکٹر وزیر آغا کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 18  مئی 1922ء – وفات: 7 ستمبر 2010ء) —— ڈاکٹر وزیرآغا ، شخصیت اور فن از ذوالفقار حسن —— عالمی شہرت کے حامل مایہ ناز پاکستانی ادیب ، دانشور، نقاد ، محقق اور انشائیہ نگار ڈاکٹر وزیر آغا سراپا خلوص […]

اصغر سودائی کا یوم وفات

آج لازوال نعرہ پاکستان ” پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔ لا الہ الا اللہ ” کے خالق پروفیسر اصغر سودائی کا یوم وفات ھے ۔ (پیدائش: 17 ستمبر 1926ء – وفات: 17 مئی 2008ء) —— پروفیسراصغر سودائی لازوال نعرۂ پاکستان، "پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔ لا الہٰ الا اللہ” کے خالق، ماہرِ تعلیم اور شاعر […]

شمیم حنفی کا یومِ پیدائش

آج معروف نقاد، شاعر اور ڈرامہ نگار شمیم حنفی کا یومِ پیدائش ہے (پیدائش: 17 مئی 1938ء – وفات: 6 مئی 2021ء) —— شمیم حنفی 17 مئی 1938ء کو سلطان پور میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1967ء اور 1972 میں الہ آباد یونیورسٹی سے ایم اے اور الہ آباد یونیورسٹی سے ایک پی ایچ ڈی […]

رفیق احمد نقش کا یومِ وفات

آج نامور شاعر ، ماہر لسانیات ، ادیب اور مترجم رفیق احمد نقش کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 15 مارچ، 1959ء – وفات: 15 مئی، 2013ء) —— رفیق احمد نقش پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، ماہر لسانیات، محقق اور ماہر غالبیات تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ درس و […]

ابو الخیر کشفی کا یوم وفات

آج اردو کے نامور ادیب، محقق، نقاد ، شاعر اور ماہر تعلیم سید ابو الخیر کشفی کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 12 مارچ، 1932ء- وفات: 15 مئی، 2008ء) —— نامور ادیب، شاعر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر سید ابو الخیر کشفی 12 مارچ 1932ء کو کانپور میں پیدا ہوئے۔ کشفی صاحب نے ایک ایسے خانوادے میں […]

زہرا نگاہ کا یوم پیدائش

آج معروف شاعرہ زہرا نگاہ کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 14 مئی، 1937ء) —— محترمہ زہرا نگاہ 14 مئی، 1937ء حیدرآباد دکن، برطانوی ہندوستان میں علمی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام فاطمہ زہرہ ہے۔ آپ کے والد قمر مقصود کا شمار بدایوں کے ممتاز لوگوں میں ہوتا ہے۔ جبکہ مشہور ڈراما نویس […]

بری نظامی کا یوم وفات

آج پنجابی کے معروف شاعر بری نظامی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 26 دسمبر، 1946ء- وفات: 14 مئی، 1998ء) —— بری نظامی لازوال لوک گیتوں کے خالق اور گوشہ گمنامی میں فوت ہوجانے والا شاعر۔ بری نظامی کے قلمی نام استعمال کرنے والے شاعر کا اصلی نام شیخ محمد صغیر المعروف بری نظامی ہے اور […]

سبط علی صبا کا یومِ وفات

آج نامور شاعر سید سبط علی صبا کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 11 نومبر 1935ء – وفات: 14 مئی 1980ء) —— سید سبطِ علی صبا اردو کے خوش گو شاعر 11 نومبر 1935ء کو کوٹلی لوہاراں ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ کے والد زین العابدین برٹش انڈین آرمی میں ملازم تھے۔ 1953ء سے […]

مومن خان مومن کا یوم وفات

آج دبستان دہلی کے معروف شاعر، مرزا غالب کے ہم عصر حکیم مومن خان مومن کا یوم وفات ہے (پیدائش:1800ء – وفات: 14 مئی 1851ء) —— مومن خان نام اور مومن تخلص تھا۔ والد کا نام غلام نبی خاں تھا۔ مومن خان مومن کے دادا سلطنت مغلیہ کے آخری دور میں شاہی طبیبوں میں داخل […]

حسرت موہانی کا یوم وفات

آج رئیس المتغزلین حسرت موہانی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 1 جنوری 1878ء– وفات: 13 مئی 1951ء) واضح رہے کہ حسرت موہانی کی تاریخ پیدائش میں اختلاف ہے ۔ —— اصل نام سید فضل الحسن اور تخلص حسرت، قصبہ موہان ضلع اناؤ میں 1875ءپیداہوئے۔ آپ کے والد کا نام سید اظہر حسین تھا۔ ابتدائی تعلیم […]