جاوید اختر کا یومِ پیدائش

آج معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 17 جنوری 1945ء) —— جان نثار اختر کے گھر 17 جنوری 1945ءمیں جب ایک ننھے بچے نے آنکھ کھولی تو اپنی ایک نظم کے مصرعے ’لمحہ لمحہ کسی جادُو کا فسانہ ہوگا‘ کی نسبت سے اُس بچے کا نام ’جادُو‘ رکھا گیا۔۔۔ […]

محسن بھوپالی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر محسن بھوپالی کا یومِ وفات ہے۔ (پیدائش: 29 ستمبر 1932ء – وفات: 17 جنوری 2007ء) —— محسن بھوپالی کا اصل نام عبدالرحمن تھا اور وہ بھوپال کے قریب ضلع ہوشنگ آباد کے قصبے سہاگپور میں 29 ستمبر 1932ء کو پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان نقل مکانی کرکے لاڑکانہ […]

حیدر دہلوی کا یوم پیدائش

آج اردو کے معروف شاعر حیدر دہلوی کا یوم پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 17 جنوری، 1906ء- وفات: 10 نومبر، 1958ء) —— ولادت —— حیدر دہلوی 17 جنوری 1906 ء کو صبح گلی شاہ تارا ، اجمیری گیٹ دلی میں پیدا ہوئے ۔ یہ سنِ ولادت خود حیدر دہلوی نے اپنی مختصر خود نوشت میں تحریر […]

طالب خوندمیری کا یوم وفات

آج طنز و مزاح کے نامور شاعر سید طالب خوندمیری کا یوم وفات ہے۔ (پیدائش: 14 فروری 1938ء وفات: 16 جنوری 2011ء ) —— سید عبدالکریم مرحوم کے فرزند سید محمود طالب خوندمیری کا شمار حیدر آباد دکن (انڈیا) کے ممتاز آرکیٹکٹس میں ہوتا تھا۔ انہوں نے خود کی قائم کردہ آرکیٹکچرل فرم کے ذریعے […]

عزت لکھنوی کا یومِ وفات

آج پاکستان کے نامور سوز خوان، نوحہ خوان اور شاعر عزت لکھنوی کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 1932ء – وفات: 16 جنوری 1981ء) —— مرزا آغا محمد عزت الزماں المعروف عزت لکھنوی 1932 میں شہر لکھنؤ کے محلہ اشرف آباد میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام آغا محمد بدیع الزماں تھا۔ عزت لکھنوی نے […]

گویا جہان آبادی کا یوم پیدائش

آج ممتاز شاعر اور ادیب گویا جہان آبادی کا یوم پیدائش ہے۔ (پیدائش: 14 جنوری، 1892ء- وفات: 10 ستمبر، 1971ء) —— مختصر سوانح —— سید ضامن حسین نقوی گویا جہان آبادی مقام پیدائش : قصبہ ست پورہ ضلع ایٹا یوپی ماہ سال ولادت: 14 جنوری 1891 سلسلہ نسب: سلسلہ نسب بواسطہ سید جلال الدین سرخ […]

جرم محمد آبادی کا یومِ وفات

آج معروف شاعر جرم محمد آبادی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 4 فروری، 1903ء- وفات: 15 جنوری، 1980ء) —— جناب جرم محمد آبادی کی ولادت 4 فروری 1903 میں ہوئی ۔ ہوش سنبھالا تو مشرقی طرزِ تعلیم شروع ہوئی ۔ مولانا محمد ہارون صاحب قبلہ مرحوم مصنف علوم القرآن ایسے فاضل جیّد کے درس میں […]

صفدر حسین زیدی کا یوم وفات

آج معروف شاعر، نقاد اور محقق ڈاکٹر صفدر حسین زیدی کا یوم وفات ہے (پیدائش: 12 مئی 1919ء – وفات: 15 جنوری 1980ء) —— ڈاکٹر صفدر حسین زیدی 12 مئی، 1919ء کو تحصیل جنستھ، مظفرنگر ضلع، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ وہ محکمہ تعلیم میں اہم مناصب پر فائز رہے تاہم ان کی اصل […]

رشید احمد صدیقی کا یوم وفات

آج معروف ادیب اور مزاح نگار رشید احمد صدیقی کا یوم وفات ہے (پیدائش 24 دسمبر، 1892ء – وفات 15 جنوری، 1977ء) —— رشید احمد صدیقی یوپی کے ضلع جونپور کے ایک گاؤں مڑیا میں 24 دسمبر 1892 ء میں پیدا ہوئے۔ میٹرک تک جونپور میں رہے، پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے علی گڑھ آ […]

نور احمد ناز کا یوم وفات

آج ڈیرہ اسماعیل خان کے جواں مرگ شاعر اور مدیر نور احمد ناز کا یوم وفات ھے۔ (پیدائش: 1974ء- وفات: 14 جنوری، 2013ء) —— نور احمد ناز مرحوم ڈیرہ اسماعیل خان کے ادب میں بطورِ شاعر اور ایک متحرک ادب پرور کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔جب کبھی ڈیرہ کی ادبی دنیا میں […]