سعود عثمانی کا یوم پیدائش

آج معروف شاعر سعود عثمانی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 6 دسمبر 1958) —— سعود عثمانی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے ممتاز شاعر ہیں۔ وہ اردو زبان کے شاعر محمد زکی کیفی کے بیٹے اور مفتی تقی عثمانی، مولانا ولی رازی اور مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی کے بھتیجے ہیں۔ سعود […]

جوش ملیح آبادی کا یوم پیدائش

آج اردو کے نامور اور قادرالکلام شاعر جوش ملیح آبادی کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 5 دسمبر 1898ء – وفات: 22 فروری 1982ء) —— جوش ملیح آبادی پورا نام شبیر حسین خاں اردو ادب کے نامور اور قادر الکلام شاعر تھے۔ آپ آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ شاعر انقلاب کے لقب سے بھی […]

پطرس بخاری کا یوم وفات

آج نامور ادیب پطرس بخاری کا یوم وفات ہے (پیدائش: یکم اکتوبر 1898ء – وفات: 5 دسمبر 1958ء) —— سید احمد شاہ المعروف پطرس بخاری پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور مزاح نگار، افسانہ نگار، مترجم، شاعر، نقاد، معلم، برطانوی ہندوستان کے ماہر نشریات اور پاکستان کے سفارت کار تھے۔ پطرس کے طنزیہ […]

جگن ناتھ آزاد کا یومِ پیدائش

آج معروف شاعر جگن ناتھ آزاد کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 5 دسمبر 1918ء – وفات: 24 جولائی 2004ء) —— جگن ناتھ آزاد 5 دسمبر، 1918ء کو عیسی خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے جو اب پاکستان میں ہے۔ ان کے والد تلوک چند محروم اردو کے شاعر تھے۔ آزاد کی ابتدائی تعلیم گھر […]

اندر کمار گجرال کا یومِ پیدائش

آج معروف ادیب ، مصنف اور ہندوستان کے 12 ویں وزیرِ اعظم اندر کمار گجرال کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 4 دسمبر 1919ء – وفات: 30 نومبر 2012ء) —— اندر کمار گجرال 4 دسمبر 1919ء کو پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے۔ آپ بھارت کے 12 ویں وزیر اعظم تھے۔ آپ نے برطانوی […]

ڈاکٹر انور سدید کا یومِ پیدائش

آج معروف ادیب، نقاد اور شاعر ڈاکٹر انور سدید کا یومِ پیدائش ہے۔ (پیدائش: 4  دسمبر 1928ء – وفات: 20 مارچ 2016ء) —— نامور ادیب، صحافی ڈاکٹر انور سدید 4 دسمبر 1928ء کو ضلع سرگودھا کے دور افتادہ قصبہ مہانی میں پید اہوئے۔ ابتدائی تعلیم سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان کے عام سکولوں میں حاصل […]

استاد دامن کی برسی

آج پنجابی زبان کے معروف عوامی شاعر استاد دامن کی برسی ہے۔ (پیدائش: یکم جنوری 1910ء – وفات: 3 دسمبر 1984ء) —— حکمرانوں کے بخیے ادھیڑنے والا درزی شاعر از اسلم ملک —— استاد دامن کا اصل نام چراغ دین تھا۔ یکم جنوری 1910 کوچوک متی لاہور میں پیدا ہوئے۔ والد میراں بخش درزیوں کا […]

احتشام حسین کا یوم وفات

آج معروف ادیب اور نقاد سید احتشام حسین کا یوم وفات ہے (پیدائش: 21 اپریل 1922ء – وفات: 1 دسمبر 1972ء) —— احتشام حسین 21 اپریل 1922ء کو ہندوستان میں اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے ایک قصبے ماہل میں پیدا ہوئے۔ 1936ء میں الہ آباد سے ایم اے کر کے لکھنؤ یونیورسٹی میں […]

افسر ماہ پوری کا یوم پیدائش

آج نامور نقاد ، افسانہ نگار اور شاعر افسر ماہ پوری کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 1 دسمبر، 1918ء- وفات: 15 فروری، 1995ء) —— ظہیر عالم صدیقی نام اور افسر تخلص تھا۔ یکم دسمبر ۱۹۱۸ء کو ماہ پور، ضلع سیوان(سابق چھپرا) بہار میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم ان کے گاؤں سے متصل گاؤں […]

رفیق سندیلوی کا یومِ پیدائش

آج مشہور شاعر محمد رفیق سندیلوی صاحب کا جنم دن ہے —— (پیدائش: یکم دسمبر 1961ء ) —— نام محمد رفیق اور تخلص رفیق ہے۔یکم دسمبر۱۹۴۱ء کو سندیلیا(ٹوبہ ٹیک سنگھ) میں پیدا ہوئے۔ ایم اے(اردو) پنجاب یونیورسٹی سے کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اسلام آباد میں تدریس سے وابستہ ہیں۔ ان کی تصانیف کے […]