حمد و ثنائے ربّ تعالیٰ سدا کروں

یعنی خدا کا ذکر ہمیشہ کیا کروں شانِ خدائے پاک کروں تا ابد بیاں وقتِ اجل بھی اپنے خدا کی ثنا کروں رکھوں جبیں کو نورِ عبادت سے تابناک سجدہ حضورِ مالکِ ارض و سما کروں دیتا ہے جب خدا مجھے مانگے بغیر ہی پھر کیوں نہ اسکا شکر ہمیشہ ادا کروں روزِ جزا ہو […]

نُورِ مدحت سے مرا قلب منور رکھنا

مدحِ سرکار سے لہجے کو معنبر رکھنا تیرے محبوب کو آقائی ہے زیبا مالک مجھ کو ہر وقت غلامی پہ مقرر رکھنا چند لمحوں کی جدائی بھی اگر ہو لازم فرقتِ سرورِ کونین موخر رکھنا کوئی لمحہ نہ رہے ذکرِ نبی سے خالی جانِ عالم کے تصور سے معطر رکھنا سبز و شاداب رہے یادِ […]

ہر اِک تخلیق کے من کی صدا اللہ الف اللہ

سبق پہلا جو بچپن میں پڑھا اللہ الف اللہ فنا ہر شے کی بس تیری بقا اللہ الف اللہ تری جاگیر ہیں ارض و سما اللہ الف اللہ گرج میں بادلوں کی یہ سُنا اللہ الف اللہ خموشی میں ستاروں کی ندا اللہ الف اللہ یہی سبزے پہ شبنم نے لِکھا اللہ الف اللہ ہر […]

وصف یہ بھی ہے مرے مولا تجھی کو زیبا

اپنے محبوب کو تخلیق کیا سب سے جدا تیری قدرت کو عیاں کرتا ہےدشتِ خاموش تیری تسبیج بیاں کرتا ہے بہتا دریا کیوں نہ فی احسنِ تقویم پہ قرباں جائیں شکر صد شکر کہ مٹی سے ہمیں پیدا کیا تو کہ پردوں کے جزیروں میں کہیں پنہاں تھا ہم کو اس دل کے سمندر سے […]

معبودِ حقیقی

نہیں معبود کوئی بس اک اللّٰہ معبودِ حقیقی ہے چراغِ نور ہو جیسے کسی قندیل کے اندر رکھا ہو ایک شیشے کے کنول میں وہ ہے شیشے کا کنول شفاف مثلِ کوکبِ پُر نور وہ روشن روغن زیتون سے ہے جو مبارک اک شجر ہے ہے اس کی روشنی مشرق کی جانب اور نہ ہی […]

ربِّ کائنات

وہ ابتدا، وہ انتہا وہی عیاں، وہی نہاں وہ قادر و حکیم ہے رحیم ہے، کریم ہے سمیع اور بصیر ہے علیم ہے، خبیر ہے وہ نورِ ارض و آسماں، وہ ربِّ کائنات ہے عیوب سے منزّہ اور مصفّا اس کی ذات ہے مقیم ہے وہ عرش پر، بجا یہ بات ہے ، مگر رگِ […]

رحمتِ الٰہی

تیری رحمت ہے سب کو گھیرے ہوئے صبحِ صادق کا چہرۂ خنداں شامِ رنگیں کا جلوۂ محجوب فرش کی طرح سے بچھی یہ زمیں احمریں مہر یہ چمکتا ہوا جگمگاتا یہ ماہتابِ حسیں مسکراتے یہ انجمِ تاباں بادِ صرصر کی شوخیِ پیہم بحر، دریا، ندی کا آبِ رواں کوہساروں کے سلسلوں کا سماں سب میں […]

اے خدا تیری عظمت کا کیا ہو بیاں ، تیرے اک لفظِ کن سے ہے سارا جہاں

تو یہاں تو وہاں ،تو عیاں تو نہاں ،تیرے اک لفظِ کن سے ہے سارا جہاں تیری عظمت بتائی نبی نے ہمیں ،تیری وحدانیت پر یقیں ہے ہمیں سب کا خالق ہے تو جتنے ہیں انس و جاں ، تیرے اک لفظِ کن سے ہے سارا جہاں ہر نفس میں ثنا تیری کرتا رہوں ، […]

نظر خواب میں جب پڑی ہے حرم پر، پکارا مرے دل نے اللہ اکبر

مجھے لے کے آیا جو میرا مقدر، پکارا مرے دل نے اللہ اکبر جو کعبے کو دیکھا تو دیکھا یہ منظر، نظر سب کی ہے آج باب کرم پر بڑا جاں فزا ہے یہ کعبے کا منظر، پکارا مرے دل نے اللہ اکبر یقیں ہے یہ مجھ کو دعا جتنی مانگوں، وہ منظور ہوں گی […]