خطائیں تو ہماری معاف فرما کہ تو ستّار بھی غفار بھی ہے

تو اپنی رحمتوں کا ابربرسا، کہ تو ستّار بھی غفار بھی ہے کوئی تجھ سا سخی داتا نہ دیکھا کہ تو ستّار بھی غفار بھی ہے بھرم رکھ لے گدائے بے نوا کا، کہ تو ستّار بھی غفار بھی ہے

وہ یکتا منفرد سب سے جُدا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے

وہی سب ناخداؤں کا خدا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے خدا گرتے ہوؤں کو تھامتا ہے، خدا بے آسروں کا آسرا ہے خدا حاجت روا مشکل کشا ہے، خدائے مصطفیٰ میرا خدا ہے