دیکھوں جدھر بھی تیرا ہی جلوہ ہے رُو برُو

تُو میرے آس پاس ہے، تُو میرے چارسُو تیرے کرم سے ہیں مری سانسیں رواں دواں تیرے کرم سے میری رگوں میں رواں لہو ہر پل مرا گزرتا ہے تیری ہی یاد میں ہر دم زباں پہ رہتی ہے تیری ہی گفتگو ستّار تُو مرا ہے، تُو غفّار ہے مرا تُو چارا گر مرا ہے، […]

میں لکھوں حمد ربِّ مصطفیٰ کی

میں لکھوں نعت محبوبِ خدا کی میں حمد و نعت باہم لکھ رہا ہوں ثنا سے حمد ہرگز نہ جدا کی جو لکھی نعت ختم المرسلیں کی خدا کی حمد سے ہی ابتدا کی محبت باہمی روزِ ازل سے شبِ معراج تجدیدِ وفا کی درُود اللہ جب بھیجے نبی پر گھڑی ہوتی ہے وہ فیض […]

اسم اللہ، میری جاگیر

میں ہوں بڑا امیر کبیر نامِ خدا تن من میں سمایا سنور گئی میری تقدیر دل میں یاد خدا کی ہر دم لب پر نعرۂ تکبیر خواب ڈراؤنے دیکھ ڈرا ہوں الٹی کرے اللہ تعبیر معاف کرے گا میرا اللہ میری خطا، میری تقصیر بات ہر اک محبوبِ خدا کی آیۂ قرآں کی تفسیر حمد، […]

حوالہ ہے وہ عفو و درگزر کا

وہی ہے رہنما مجھ بے بصر کا تصور میں خدا کے رُوبرو میں ہوں رہتا سر خمیدہ، دست بستہ نہیں تیرے سوا معبود کوئی سمجھ جائے گا انساں رفتہ رفتہ محبت گر کرے انساں خدا سے رہے اس کو نہ کوئی ڈر نہ کھٹکا کرے انساں ہر انساں سے محبت ہے یہ منشور انساں کی […]

خدا میرا شفیق و مہرباں ہے

خدا میرا انیسِ بیکساں ہے خدا لطف و کرم کا سائباں ہے نحیف و ناتواں کا پاسباں ہے محبت کا وہ بحرِ بے کراں ہے مؤدت کا مہکتا گلستاں ہے خدا کامل ہے اکمل بے گماں ہے خدا ہی خالقِ کون و مکاں ہے خدا دل میں نہاں ہر سو عیاں ہے ازل سے تا […]

خدا کا اسم، اسمِ دلکشا ہے

خدا کا ذکر، ذکرِ جاں فزا ہے خدا حاجت روا، فرماں روا ہے خدا سب کا خدا، میرا خدا ہے خدا سے مانگتا شاہ و گدا ہے خدا سنتا سبھی کی التجا ہے خدا معذور کو دیتا رِدا ہے خدا بے پر کو پر کرتا عطا ہے خدا مخلوق کا والی سدا ہے خدا کب […]