زمین و آسماں اُس کے، مکان و لامکاں اُس کے
سمندر، کوہ و بن اُس کے، ہیں دریائے رواں اُس کے اُسی کی سب ہوائیں، سب فضائیں، سب خلائیں ہیں خزائن جتنے ہیں زیرِ زمیں، مخفی، نہاں، اُس کے نگہباں ہے وہی سب کا، وہی سب کا محافظ ہے سبھی معصوم بچے بھی، سبھی پیر و جواں اُس کے وہی ہے خالقِ دنیا، وہی ہے […]