میرے عیبوں کو زمانے سے چھپاتا تُو ہے

ہوں بروں سے بھی برا پھر بھی نبھاتا تُو ہے یہ بھی اِک خاص کرم مجھ پہ ہے مولا تیرا جب بھی گرتا ہوں مجھے، آکے اٹھاتا تُو ہے رات اور دن کا ملن اور یہ خورشید و قمر یہ نشاں اپنی خدائی کے دکھاتا تُو ہے سورہ الحمد کا تحفہ ہمیں دے کر مولا […]

نور ہی نور نہ ہو کیوں شہِ ضو بار کی بات

بات اللہ کی ہے سیّدِ ابرار کی بات رب کے محبوب کا ایثار ہی ہے صرف مثال کون کر پائے گا اس طرح سے ایثار کی بات میرے معبود تو مزدور پہ کر خاص کرم کوئی بھی سُنتا نہیں ہے یہاں معمار کی بات فضل یہ حضرت فاروق پہ دیکھو رب کا جب تھے منبر […]

وردِ لب اک نغمۂ حمدِ خدا رہنے دیا

یوں زباں پر ہم نے اِک حرفِ دعا رہنے دیا ہے کلام اللہ ، روشن راستہ سب کے لیے یہ اثاثہ رب نے کتنا بے بہا رہنے دیا ہے حرم کی سرزمیں رحمت اثاثہ بے گماں اُس زمینِ پاک پہ یہ دل بچھا رہنے دیا میں نے حمد و نعت کو اپنا وظیفہ کرلیا ذکر […]

جانب خدا کی جب تلک مائل نہ ہوں گے ہم

کتنی ہی ڈگریاں مِلیں کامل نہ ہوں گے ہم ہر حال میں پکاریں گے ربِّ عُلا تجھے حمد و ثنا سے تیری تو غافل نہ ہوں گے ہم اِک در ہی کافی ہے ہمیں ربِّ کریم کا ہرگز کسی کے در کے بھی سائل نہ ہوں گے ہم ہر بار ہی یہ کہتے ہیں اور […]

اللہ کے احکام ہی پہ میری نظر ہے

اللہ نے جو فرمایا مِری راہ گزر ہے قرآنِ مبیں سب کے لیے نورِ سحر ہے اللہ رے ہر حرف میں نکہت کا اثر ہے مومن کے لیے دل کا سکوں نورِ نظر ہے ہر در سے مقدّس ہے جو اللہ کا گھر ہے اللہ ہی فقط جانتا ہے حال دِلوں کے جو کچھ بھی […]

میرا مولا ، میرا خدا تُو ہے

ہر بلندی کی انتہا تُو ہے تو ہی فتاح اور ہادی تُو بند رستوں کو کھولتا تُو ہے کبر تیرے لیے ہے ربِّ جلیل لاشریک اور کبریا تُو ہے اپنے بندوں کا ایک ایک عمل میرے معبود دیکھتا تُو ہے جب بھی اخلاص سے کیا سجدہ میرے مالک مجھے ملا تُو ہے میری اپنی نوا […]

درِ مولا ہی دیکھا اور نہ کوئی آستاں دیکھا

اُجڑتا شرک کا ہر ایک ہم نے آشیاں دیکھا جو نکلا پرچم حق ہاتھوں میں لے کر زمانے میں اُسی مردِ مجاہد کو ہمیشہ کامراں دیکھا نظر آتا نہیں وہ قلب کے نزدیک رہتا ہے ہیں جلوے چار سو اُس کے محبت سے جہاں دیکھا ولی اللہ سب ہی تھے مسلماں تین سو تیرہ خدا […]

یہ جہاں ہے مبرّا کہاں حمد سے

ذرّہ ذرّہ ہوا ضوفشاں حمد سے دشت و دریا یہ کوہ و دمن رنگ و بو حمد سے یہ زمیں ، آسماں حمد سے بند کوزے میں دریا کروں کس طرح سارے عالم کی ہے داستاں حمد سے سب کا حامی و ناصر ہے ربِّ جہاں ہر بشر کو مِلی ہے اماں حمد سے خوب […]

رب نے بخشی یہ شان بسم اللہ

نعت گو کی اذان بسم اللہ حمد اور نعت سے ملا مجھ کو فضلِ رب کا نشان بسم اللہ نعت گوئی کا سائبان نہ پوچھ باخدا ہے امان بسم اللہ زندگی نعت بن گئی میری رُوح میری یہ جان بسم اللہ اُن کے شایانِ شان نعت کہوں ہے یہی میرا دھیان بسم اللہ حوضِ کوثر […]

یہ بلبل ، یہ تتلی ، یہ خوشبو بنا کر

ارم کی طرح دی زمیں یہ سجا کر نشاں کچھ بتائے ہمیں یوں اجل کے وہ نہروں کو دریا، سمندر میں لا کر وہ اول، وہ آخر ،وہ ظاہر، وہ باطن ازاں میں عیاں کر دیا یہ سنا کر اگر تو ہے ظاہر تو میرے خدایا دکھا اپنا چہرہ تو پردے ہٹا کر بشر کی […]