حمدِ بے حد ہے سزاوارِ خدائے دو جہاں

جس کا ذکرِ پاک ہے وجہِ قرارِ قلب و جاں انضباطِ کائنات اِک حرفِ کُن سے کر دیا انبساط و غم کا خالق کون ہے اس کے سوا آگ کو حدّت عطا کی ہے ، روانی آب کو پھول کو رنگت تو نزہت گلشنِ شاداب کو اُس کے جلووں کا ہے مظہر یہ جہانِ کن […]

مانتا دل سے ہوں میں تیری ہی وحدت یا رب

مجھ پہ ہو جائے کرم اور عنایت یا رب آسرا کون ہے اک تیرے سوا ہم سب کا اپنے بندوں کی تو کرتا ہے کفالت یا رب یہ زمیں ،چاند ستارے یہ فلک اور بادل میں نے ان سب ہی میں پائی تری قدرت یا رب مجھ کو دنیا کی نہیں چاہیے دولت کچھ بھی […]

پناہ قہر سے غیظ و غضب سے مانگتا ہوں

میں صبح شام دعا اپنے رب سے مانگتا ہوں چراغِ فکر کی لو کو بڑھا دیا جائے خدائے شہرِ مدینہ ادب سے مانگتا ہوں وسیلہ ہونا ضروری ہے باریابی کا دعائیں ساری نبی کے سبب سے مانگتا ہوں وہ میری فکر کی دنیا میں نور بھرتا ہے دعائیں جتنی بھی مظہرؔ میں ڈھب سے مانگتا […]

تری کاریگری یارب ہر اک شے سے ہویدا ہے

تری قدرت کا نغمہ پردۂ ہستی سے پیدا ہے نہ گردوں پر ستارے ہیں ، نہ ذرے میں بیاباں ہیں یہ تیرے حسن کی نیرنگیاں ہیں بزمِ امکاں میں کئے سطحِ زمیں پر سینکڑوں دریا رواں تو نے بہا دیں اپنے لطفِ بیکراں کی ندیاں تو نے ہو کے زور سے جوشِ نمو بخشا زمینوں […]

کون سا حرف لِکھوں کون سا لہجہ برتُوں

تُو کہ مولا ہے تِرے ذکر میں کیا کیا برتُوں میرے ماتھے پہ عرق آج نِدامت کا سہی میں تو بے سائے کی رحمت ہی کا سایہ برتُوں ہیں شجر رقص کناں، باد ثنا خوان تری بے خودی ایسی بڑھی ہے کہ میں سجدہ برتوں نام حسرتؔ کے لبوں پر ہو تِرا شام و سحر […]

مُجھ کو تیرا نام ھے اِک اِنعام برابر

ھو جاتے ہیں میرے بِگڑے کام برابر نہ عربی نہ عجمی، بہتر اچھّے عملوں والے ہیں تیرے دربار میں خاص و عام برابر تیرے لُطف سے کرتے ہیں طے زِیست سفر ورنہ کِس کو ھمّت ھے اِک گام برابر عاصی ھوں گے، حوضِ کوثر اور شراب پِھر تو حسرتؔ پی لیں گے ھم جام برابر

خوشا حمد بر لب منور منور

نظر ، فکر ، دل سب منور منور ترے نور کے نور ہی سے ملا ہے غلامی کا منصب منور منور سکھاتا ہے قرآن ہی زندگی کو بسر کرنے کا ڈھب منور منور رہے تا ابد نورِ اول کے صدقے مری قبر یارب منور منور ان آنکھوں میں ہے کعبتہ اللہ ماجدؔ بہ ہر رنگِ […]

حصارِ دہر ہے ذکر خدا سنبھالے ہوئے

کبھی سنبھلتا نہیں زلزلہ سنبھالے ہوئے کسی ستون پہ ٹھہراؤ آسماں کا نہیں مرے خدا کی ہے ابتک رضا سنبھالے ہوئے وہ لفظ کُن سے جو چاہے وہ خلق فرمائے رسول پاک ہیں اُس کی عطا سنبھالے ہوئے یہ چاند تارے نظام فلک زمین و زماں خدا کے بعد ہیں صل علیٰ سنبھالے ہوئے رسول […]

اے خُدا اب تو مِرا تُو ہی بھرم قائِم رکھ

میری آنکھوں کو نمی دی ہے تو نم قائِم رکھ سرخمِیدہ ہے تِرے سامنے اور یُوں ہی رہے عِجز بڑھتا ہی رہے، اِس میں یہ خم قائِم رکھ کیا کہُوں میرے گُناہوں کی نہِیں کوئی حدُود مُجھ خطا کار پہ تُو اپنا کرم قائِم رکھ یاد محبُوب کے کُوچے کی ستاتی ہے مُجھے جو مدِینے […]

ٹھکانا ہر جگہ تیرا ہے منزل چار سُو تیری

تجھے میں نے وہیں پایا جہاں کی جستجو تیری جسے محبوب سمجھا شانِ لولاکی عطا کر دی جسے چاہا وہ ٹھہرا دو جہاں میں آرزو تیری کبھی ایمن کی وادی میں کبھی فاراں کی چوٹی پر ہوئی ہے جا بہ جا جلوہ گری اے شمع رُو تیری ترے بحرِ کریمی کا کرے گا کون اندازہ […]