مالکِ ارض و سما ہے ذات تیری بے عدیل

تضمین بر مناجات : خلیفۂ اوّل سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ مالکِ ارض و سما ہے ذات تیری بے عدیل حکمرانی میں تری ہرگز نہیں کوئی دَخیل اپنی حالت عرض کرتا ہے یہ اِک بندہ ذلیل ہو کرم اس پر کہ ہے تو بے نواؤں کا وکیل خذ بلطفک یا الٰہی من […]

اِک شخص میں ہر وصف تھا

(منقبت:سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ) اِک شخص میں ہر وصف تھا صدق و صفا، حِلم و حیا صبر و رضا، جود و سخا پاکیزگیٔ طبع کے کیسے نمایاں عکس تھے آئینۂ کردار میں اس وقت جب چاروں طرف ظلمت کے بادل چھائے تھے جو شخص تھا گمراہ تھا بے رحم تھے اہلِ دَوَل […]

مرکزِ عشق و محبت آپ ہیں مولا علی

بابِ شہرِ علم و حکمت آپ ہیں مولا علی مشکلوں میں جب بھی پڑتا ہے وجودِ آدمی آپ سے کرتا ہے مِنّت آپ ہیں مولا علی آپ کے روئے منور کی زیارت کا شرف ہے نگاہوں کی عبادت، آپ ہیں مولا علی آپ کے ہی واسطے سُورج پھِرا اُلٹے قدم آپ ہیں من جملہ حیرت […]

ادنیٰ ہوں میں، عظیم سیادت حسینؓ کی

کیسے بیاں ہو رفعت و عظمت حسینؓ کی صحنِ نبی میں گزرا ہے بچپن حسینؓ کا پشتِ نبی پہ کھیلنا عادت حسینؓ کی فردوس بھی اُسی کی ہے ایماں بھی اُس کی دین رکھی ہے جس نے دل میں محبت حسینؓ کی افضل ہیں بعدِ انبیاء اصحابِ اہلِ بیت اور اُن میں ہے نمایاں فضلیت […]

مرکزِ علم و فکر و حقیقت

زیبِ مقامِ کشف و کرامت حاملِ مسندِ عزت و عظمت گوشہ نشیں، در حجرئہ اُلفت ارفع و اعلیٰ فہم و فراست واقفِ رازِ حسنِ بلاغت عالمِ و عاملِ علمِ شریعت زیبائے مسندِ درسِ ہدایت از دمِ اول تا دمِ آخر شیوئہ اطہر، زُہد و عبادت صالح و مصلح قانع و صابر صاحبِ تقویٰ، گنجِ لیاقت […]

وہ روشنی ہے علیؓ کی گھر میں فلک سے جو نور بہہ رہا ہے

محبتوں کے کنول کھلے ہیں پہاڑ نفرت کا ڈھہ رہا ہے تمام شب آسماں سے لے کر زمیں تلک ذکرِ شہ رہا ہے عجب چراغاں ہے کہکشاں کا مَلَک مَلَک سے یہ کہہ رہا ہے حسین میرا حسین تیرا حسین سب کا حسین حیدر کا مصطفیٰ کا حسین رب کا خُدا کے پیارے نبی کے […]

منقبت سیّدنا ابی طالب : صبر کی انتہا ہے سجدے میں

صبر کی انتہا ہے سجدے میں خونِ ناحق بہا ہے سجدے میں حملہ آور ہوا کوئی ملعون اور علی مرتضیٰؓ ہے سجدے میں مسجدِ کوفہ بن گئی مقتل فخرِ خیرالوریٰ ہے سجدے میں بزدلی دیکھ ابنِ ملجم کی میرا شیرِ خدا ہے سجدے میں قدسیوں نے کہا گواہی میں اوجِ صبر و رضا ہے سجدے […]

منقبت سیّدہ فاطمہؓ سیّدۃ النسأ :عکسِ فکرِ حیأ سیّدہ فاطمہؓ

عکسِ فکرِ حیأ سیّدہ فاطمہؓ شمعِ بزمِ ردا سیّدہ فاطمہؓ سربسر زینتِ خانۂ مُرتضیٰؓ بنتِ خیرالوریٰ سیّدہ فاطمہؓ زہد و تقویٰ میں جن کا نہ ثانی کوئی طیبہ ، طاہرہ ، سیّدہ فاطمہؓ عرش سے جن کے سجدوں کو عظمت ملی آپؓ وہ ساجدہ سیّدہ فاطمہؓ میں بھی اشعرؔ ہوں ادنیٰ سا اُن کا غلام […]

حسینؑ درد کو، دل کو، دعا کو کہتے ہیں

حسینؑ اصل میں دینِ خدا کو کہتے ہیں حسینؑ حوصلۂ انقلاب دیتا ہے حسینؑ شمع نہیں آفتاب دیتا ہے حسینؑ لشکرِ باطل کا غم نہیں کرتا حسینؑ عزم ہے ماتھے کو خم نہیں کرتا حسین ظلم کے مارے ہوؤں کا ما من ہے حسینؑ زندگیِ بے سکوں کا مسکن ہے حسینؑ حسنِ پیمبر کی ضو […]

پیاس کا پودا لگایا حکمتِ شبیرؑ نے

اپنی آنکھوں سے دیا پانی اُسے ہمشیرؑ نے سیدہ کی گود میں جب مسکرایا آفتاب اک نیا پیکر دیا اسلام کو تنویر نے لے کے آیا تھا بڑا لشکر تکبر شمر کا کر دیا گھائل حسینیؑ فکر کی شمشیر نے کربلا میں سب نے دکھلایا ہنر اپنا مگر جنگ جیتی مسکرا کر فطرتِ بے شیر […]