یا الٰہی! رحم فرما مصطفیٰ کے واسطے

یارسولَ اللہ! کرم کیجے خدا کے واسطے مشکلیں حل کر شہِ مشکل کُشا کے واسطے کر بلائیں رد شہیدِ کربلا کے واسطے سیّدِ سجاد کے صدقے میں ساجد رکھ مجھے علمِ حق بے باقرِ علمِ ہُدیٰ کے واسطے صدقِ صادق کا تَصدّق صادق الاسلام کر بے غضب راضی ہو کاظم اور رضا کے واسطے بہرِ […]

تو ہے وہ غوث کہ ہر غوث ہے شیدا تیرا

تو ہے وہ غیث کہ ہر غیث ہے پیاسا تیرا سورج اگلوں کے چمکتے تھے چمک کر ڈوبے افقِ نور پہ ہے مہر ہمیشہ تیرا مرغ سب بولتے ہیں بول کے چپ رہتے ہین ہاں اصیل ایک نوا سنج رہے گا تیرا جو ولی قبل تھے یا بعد ہوئے یا ہوں گے سب ادب رکھتے […]

ہیں راہِ منقبت میں ہزاروں ہی پیچ و خم

اے راہوارِ طبع سنبھل کر قدم قدم ہو داستاں حسینؓ کی کس طرح سے رقم دل بھی لہو لہو ہے قلم کا بھی سر قلم ملتی نہیں نظیر وہ ٹوٹا ہے کوہِ غم حیدرؓ کے نورِ عین پہ اللہ رے ستم وہ فاطمہؓ کے لعل وہ سبطِ شہِ امم لختِ جگر علی کے وہ اللہ […]

آئینہ دل کا ہے پھر چہرہ نمائے صدیقؓ

پھر عقیدت کو ہوا شوقِ ثنائے صدیقؓ قابلِ رشک ہے تقدیرِ رسائے صدیقؓ ہے نبوت کی زباں مدح سرائے صدیقؓ جو پیمبر کی نوا وہ تھی نوائے صدیقؓ جو پیمبر کی رضا وہ تھی رضائے صدیقؓ تھی سکوں بخش پیمبر کو لقائے صدیقؓ اللہ اللہ وہ کیا ہو گی ادائے صدیقؓ اپنے کاندھوں پہ محمد […]