گنبدِ سبز نے آنکھوں کو طراوت بخشی
ذکرِ سرکار نے لہجے کو حلاوت بخشی میں کہ عاصی ترِی دہلیز کے قابل تو نہ تھا تیری شفقت ہے کہ مجھ کو بھی اجازت بخشی شانِ بوبکرؓ و عمرؓ کے تو میں صدقے قرباں اپنے پہلو میں جنہیں آپ نے تربت بخشی ارضِ طیبہ پہ مؤاخات کا منظر دیکھو اپنے اصحاب کو آقا نے […]