سخن کو نعت کے لمعات سے روشن کئے رکھا

شہِ ابرار کے نغمات سے روشن کئے رکھا سرِ فہرست لکھا والضحی والشمس نُور اللہ اور اپنا نطق ان آیات سے روشن کئے رکھا کیا ہر بات کا آغاز ان کے نامِ عالی سے اور اپنی بات کو اس بات سے روشن کئے رکھا وہ سب لمحے جو شہرِ نور کی یادوں میں گزرے ہیں […]

یادِ نبی سے، پہلے سخن باوضو ہوا

پھر ان کا ذکر کر کے دہن سرخرو ہوا ہر بار اس طرح بھی ہوئی نعت مصطفیٰ جب مدحِ کبریا میں ادا ذکرِ ھو ہوا چشمِ زمن نے دیکھے ہیں کتنے حسیں مگر کوئی بھی آپ سا نہ شہا خوبرو ہوا جب نقش نعل دل پہ رکھا یوں لگا مجھے ہر ایک زخمِ دل مرا […]

مدحتِ شاہ سے آغاز ہوا بسم اللہ

حاصلِ نطق یہ اعزاز ہوا بسم اللہ نعت کہنے کی ہی کوشش میں رہا شام و سحر اذن پھر ناز بہ انداز ہوا بسم اللہ دھڑکنیں صل علیٰ صل علیٰ پڑھتی رہیں نعتِ احمد کا یہ اعجاز ہوا بسم اللہ ویسے تو فردِ عمل خام تھی روزِ محشر نعت کہنا مرا اعزاز ہوا بسم اللہ […]

مطلعِ نعت ہے سب زورِ بیاں ہے خاموش

دل دھڑکتا ہی نہیں اور زباں ہے خاموش نامۂ زیست خسارہ ہی خسارہ تھا مگر روبرو آپ کے ہر ایک زیاں ہے خاموش جوشِ رحمت ہے نرالا سرِ محشر ان کا جائے وحشت میں جہاں جسمِ اماں ہے خاموش جب سے دیکھا ہے ترے گنبدِ اخضر کو شہا آنکھ پتھرا سی گئی سارا سماں ہے […]

مجھے بھی لائے گا شوقِ سفر ’’مواجہ‘‘ پر

شبِ فراق کی ہو گی سحر ’’مواجہ‘‘ پر زباں سے عرضِ تمنا نہ کر سکا لیکن کھڑا تھا ہاتھ، مگر باندھ کر ’’مواجہ‘‘ پر ازل سے محوِ سفر ہے ہمارا ذوقِ نظر تمام ہو گا ہمارا سفر ’’مواجہ‘‘ پر اُنہی کے جود و عطا کا جہاں میں شہرہ ہے یہی لٹاتے ہیں لعل و گہر […]

جاتی ہیں بارشوں سے کر کے وضو ہوائیں

طیبہ میں جا کے ہوتی ہیں مشکبو ہوائیں کوئے نبی سے نکلیں تو پھر اماں نہ پائی پھرتی ہیں ماری ماری یوں کو بہ کو ہوائیں بادِ نسیم صبح کا رُتبہ ملا ہے اُن کو کرتی ہیں مصطفیٰ کی جب گفتگو ہوائیں شہر نبی کی گلیوں سے ڈھونڈ کر ہیں لائیں پھولوں میں بانٹتی ہیں […]

سارے شہروں میں ہوا افضل مدینہ آپ کا

سب مہینوں میں ہوا افضل مہینہ آپ کا بھیک میں گلزار کو ملتی ہے خوشبو آپ سے مشک و عنبر سے معطر ہے پسینہ آپ کا دُونوں ہاتھوں سے لٹاتے ہو جواہر جُود کے کم ذرا سا بھی نہیں ہوتا خزینہ آپ کا کائناتِ حسن بھی، ہو حسنِ کائنات بھی دل کے جھومر میں سجایا […]

کتنے حسیں ہیں گیسو و رُخسارِ مصطفیٰ

ہر کوئی لگ رہا ہے طلبگارِ مصطفیٰ محشر میں تیز دُھوپ کا عالم ہو جس گھڑی مل جائے مجھ کو سایہء دیوارِ مصطفیٰ لایا ہوں چن کے آیتیں قرآنِ پاک سے کہنی ہے نعت برسرِ دربارِ مصطفیٰ روشن ہیں چاند تارے محمد کے نور سے پھیلے ہیں دو جہان میں انوارِ مصطفیٰ جو آپ کی […]

چہرہ ہے والضحیٰ تو سخن دل پذیر ہے

واللہ تیری زلف کا عالم اسیر ہے آقا ترے پسینے کی خوشبو سے آج تک حیران مشک و عنبر و عود و عبیر ہے خلاقِ دوجہاں کا ہے تو ایسا شاہکار ثانی کوئی مثال نہ تیری نظیر ہے دنیا میں قبر و حشر میں اور پل صراط پر دونوں جہاں میں تو ہی مرا دستگیر […]

گھٹا نے منہ چھپا لیا گھٹا کو مات ہو گئی

کھلی جو زُلفِ مصطفیٰ تو دن میں رات ہو گئی پکارا تیرا نام جب پڑھا درُود با ادب لگا کہ ساری کائنات میرے سات ہوگئی ملے گی مجھ کو روشنی کٹے گی سہل زندگی اگر مرے نبی کی چشمِ التفات ہو گئی یہ مہر و ماہتاب، یہ جہان بھر کے تاجور حضور کی غلام ساری […]