رونقِ حسنِ جہاں ہیں مرے مکی مدنی

میں ہوں عاشق مری جاں ہیں مرے مکی مدنی دل کی تتلی کہ ہے مصروفِ طوافِ خوشبو شہِ گلہائے جہاں ہیں مرے مکی مدنی شش جہاتی کبھی بن کے تو نطارہ کرنا ہر حسیں شے میں عیاں ہیں مرے مکی مدنی رخِ ہر صفحہِ قرآں پہ نہ ہو کیسے شباب بابِ مدحت میں جواں ہیں […]

جب بھی نگاہ کی ہے کِسی پر حضور نے

قطرے سے کر دیا ہے سمندر حضور نے نیزے پہ بھی رہا جو بڑی شان سے بلند چُوما تھا فرطِ نازمیں وہ سَر ، حضور نے اَوجِ کمالِ مہر کہ لحظے میں کر دیا خدّام کو فلَک کے برابر حضور نے مرجھا گئے تھے ریت پہ جو تشنگی میں پُھول اُن کو دیا ہے ساغرِ […]

جو ضم ہو عشقِ نبی میں ،ہے بیکراں دریا

اگر ہے نعت سمندر تو نعت خواں، دریا لبوں نے پیاس میں پہنا تھا کَل، لباسِ درُود گلاس لے کے کھڑے تھے یہاں وہاں دریا کرے گا پار جو خندہ لبی سے آپ کا ہے مہ و نجوم سفینے ہیں آسماں دریا وہ جن کے شورِ روانی میں ہے ثنا کا سرور اب ایک دو […]

مدینہ دیکھتے ہیں اورکہاں کھڑے ہوئے ہیں

مدینہ دیکھتے ہیں اور کہاں کھڑے ہوئے ہیں ہماری آنکھ کو کیا کیا ہنر ملے ہوئے ہیں بصد ادب ہے یہ عرضِ جہانِ دیدہ و دل حضور آئیے سب راستے سجے ہوئے ہیں ہمارا کچھ بھی نہیں قاسمِ ضیا کی قسم لویں جلائی گئی ہیں تو ہم دئیے، ہوئے ہیں وجودِ خواب لپٹنے لگا ہے […]

نعت سے عشقِ پیہم کی خوشبو آئے

سانس سے دونوں عالم کی خوشبو آئے پھُونک درودِ پاک پیالے کے اندر چائے میں سے زم زم کی خوشبو آئے گنبد برگِ گل بن جائے آنکھوں میں دل سے اجلے موسم کی خوشبو آئے آقا ، آپ ہیں وہ تصویر رسالت کی جس سے پورے البم کی خوشبو آئے ہستی باغ ہو ان کی […]

اُن سا تو دو جہان میں ان کے سوا کہیں نہیں

ہیں تو حسیں بہت مگر اُن سا کوئی حسیں نہیں ان کی ہے جو پناہ میں کوئی بھی دل ، حزیں نہیں ان کے چمن کو دیکھ لیں ، پھول جو شبنمیں نہیں خاک پہ آپ کا قدم اپنے لئے ہے آسماں قدسیوں کو بھی ہے خبر اپنی زمیں ، زمیں نہیں آپ کی بات […]

جمالِ شاہِ امم لاکھ بار بسم اللہ

نثار آپ پہ جانِ بہار بسم اللہ درود پڑھتی رہیں دم بہ دم کھلی آنکھیں ہزار بار کہے خواب زار بسم اللہ دکھائی دے گا نگاہوں کو جب رُخِ اقدس لبوں سے نکلے گا بے اختیار بسم اللہ عطا ہو میری اداسی کو فیضیابی حضور کہ پڑھ رہا ہے مرا انتطار بسم اللہ گلی مدینے […]

وہ جس تجلی سے پھُوٹا ہے زندگی کا سراغ

اسی کی ضَو سے درخشاں ہے آگہی کا سراغ بہ فیضِ عشقِ محمد یہ سلسلہ ہُوا ہے وگرنہ خاک پہ ہوتا نہ آدمی کا سراغ بڑے وثوق سے پیغمبروں نے دی ہے نِوید سو آئنہ تھا ازل سے مرے نبِی کا سراغ نظر نواز ہے واں حسنِ جادہءِ سیرت جہاں پہ خُو کو میسر ہے […]

سجا ہوا ہے لبوں پر درود بسم اللہ

مدام ہے یہی کارِ سعود بسم اللہ زباں پہ لاتی ہیں جب بھی صدا کو دو مِیمیں تو ہونٹ بنتے ہیں تارِ سرود بسم اللہ سلامتی ہے سراسر مرے حضور کا دِین بصد نیاز، حدود و قیود بسم اللہ کلی سے پھول ہُوا عشق اور مہک جاگی ادائے رنگ میں بست و کشود بسم اللہ […]

ریاضِ نعت میں دل مدح خوان رحمت ہے

ہر ایک شعر گلِِ زعفرانِ رحمت ہے زمیں پہ آپ کا در آسمانِ رحمت ہے اور اس سے آگے تو بس لامکانِ رحمت ہے ہمارا دین شجر ہے وہ جس کی شاخوں کا ہر ایک گل ہی گلِ عاشقانِ رحمت ہے سمندروں میں ہوا بھی ہے کشتیوں کی کنیز کہ ان کے ساتھ ترا بادبانِ […]