جس کو کوئی آپ کے جیسا لگا

کچھ نہ پوچھو وہ مجھے کیسا لگا جب سے ذکرِ مصطفٰی اچھا لگا تب سے اچھا اپنا آئینہ لگا واعظو! جنت تمہیں محبوب ہے ہم کو وہ ، جنت کو جو اچھا لگا مشکلیں مشکل میں پڑتی جائیں گی یارسول اللہ کا نعرہ لگا جب نظر اٹھی تھی روضے کی طرف بس وہی اِک کام […]

تشنگی قلبِ پریشاں کی مٹا دو یارو

دیدِ شہرِ شہِ خوباں کی دعا دو یارو یہ طبیبانِ زمانہ مجھے کیا سمجھیں گے ترس کھاؤ ، انہیں سمجھا کے اٹھا دو یارو شاعرِ نعت ہوں ، کہئیے نہ غزل کہنے کو مجھ کو میری ہی نظر سے نہ گرا دو یارو ہجرِ طیبہ تو مقدر سے ملا کرتا ہے اشک بہتے ہیں تو […]

نہ قوسِ قزح نہ رنگِ گُل و گلزار کی باتیں ہوتی ہیں

حورانِ ارم میں بس تیرے رخسار کی باتیں ہوتی ہیں قرطاس پہ حُسنِ دنیا کے نقشے بھلا کیسے بن جائیں مابینِ خیال و قلب و قلم سرکار کی باتیں ہوتی ہیں ما اوحٰی کہہ کے خالق نے دنیا سے گویا پوچھا ہے قوسین سے بڑھ جائیں تو کیا اغیار کی باتیں ہوتی ہیں ؟ ان […]

قلم بہرِ مدحت اٹھانے لگے ہیں

مدینے سے الفاظ آنے لگے ہیں کسی کو یہ بس چاند سورج لگے ہیں ہمیں تو نبی کے دیوانے لگے ہیں مدینے پہنچ کر بھلا دیں یہ باتیں پہنچنے میں کتنے زمانے لگے ہیں حضور آپ کا نام لب پہ سجا کر مصائب کو ہم آزمانے لگے ہیں یہ بس چاہتِ مصطفٰی کا اثر ہے […]

آراستہ کروں گا یوں اپنے سفر کو میں

چوموں گا فرطِ شوق سے دیوار و در کو میں دل روبروئے گنبدِ خضرٰی کہاں رکے سجدے سے روک لوں گا چلو اپنے سر کو میں دِکھلا کے ہجرِ شہرِ نبی میں برستی آنکھ لاؤں گا کھینچ کر بھی دعا تک اثر کو میں جس راستے کی منزلِ مقصود ہوں حضور جنت کہے کہ چوم […]

مِرے گھر آ گئے ہیں احمدِ مختار ’’بسم اللہ‘‘

دلِ بے چین بولا آئیے سرکار ! ’’بسم اللہ‘‘ کبھی جب سوئے طیبہ فکر نے رختِ سفر باندھا عطائے مصطفٰی بولی مجھے ہر بار ’’بسم اللہ‘‘ جو قبرِ مصطفٰی کے آگے صدّیقی جسد آیا صدا آئی کہ ’’آؤ میرے یارِ غا ‘‘ ، ’’بسم اللہ‘‘ مجھے دیکھا تو ہس کر حضرتِ رضوان یوں بولے بصدقہِ […]

لطف و کرم حضور اگر آپ کا نہ ہو

انسانیت سے کوئی بشر آشنا نہ ہو اِک بار تیرے لطف کی ہو جائے ابتداء واللّٰہ پھر تو اس کی کبھی انتہا نہ ہو ممکن نہیں کہ سوچ میں رفعت ہو اور پھر بے ساختہ قلم نے محمد لکھا نہ ہو تیرا وہم حجاب ہے تیرا ، وگرنہ سن ! ممکن نہیں انہوں نے صدا […]

چاند تاروں میں بھلا ہوتی کہاں تابانیاں

منکرِ نورِ نبی ! اب چھوڑ دے نادانیاں میں تو پھس جاتا خدا کے رو برو محشر کے دن اُن کے لب ہلتے گئے ہوتی گئیں آسانیاں ماورائے عقل ہو کے مصطفٰی کو مان لے دور لے جائیں تجھ کو یہ تری من مانیاں رحمتیں ہرگز نہ مجھ کو ڈھونڈتی روزِ جزاء میں نہ کرتا […]

میری سانسوں میں روانی مصطفٰی کے دم سے ہے

اب مرے شیطاں کو نسبت رنج سے ہے غم سے ہے سارے عالم کی بہاریں اس کی قسمت پر فدا جس کسی کا بھی تعلق جانِ دو عالم سے ہے ایک آنسو عشقِ جاناں کی نمائش کر گیا صرف مجھ کو یہ شکایت اپنی چشمِ نم سے ہے پھول چہرہ گریہِ شب بے سبب کرتا […]

مانگی تھی مدینے میں دعا اور طرح کی

دے فکر مجھے میرے خدا اور طرح کی جنت جو حسیں ہے تو اِسی ورد کے صدقے ہے شہرِ مدینہ کی ہوا اور طرح کی دنیا کے فقیر اس کی طرح ہو نہیں سکتے رکھتا ہے طلب ان کا گدا اور طرح کی ہے نطقِ رُسُل حشر میں ” تم جاؤ کہیں اور ” لیکن […]