نُطق کا ناز بنے، کیف سے معمور ہُوئے

لفظ جب مدحتِ سرکار میں منظور ہُوئے یاد کے دستِ تسلی نے عنایت کر دی سلسلے خواب کے جب بھی مرے، رنجُور ہُوئے آپ کے خطبۂ عرفات کا پرتو ٹھہرے اشرفِ خَلق کی عظمت کے جو منشور ہُوئے وسعتِ بُردۂ رحمت نے رکھی عجز کی لاج عیب جتنے بھی نمایاں تھے وہ مستُور ہُوئے نسبتِ […]

اضطراب دل مضطر مرے سینے میں رہے

یہ مدینہ ہے، یہاں شوق قرینے میں رہے عکس روئے نبوی دل کے نگینے میں رہے لاکھ طوفان انھیں نوح سفینے میں رہے ہم گنہگاروں نے بھی لوٹے ہیں رحمت کے مزے بن کے مہمان کئی روز مدینے میں رہے دل بے تاب، شہ دیں تو ہیں بندہ پرور اب کے بھی عزم سفر حج […]

جب لیا نام نبی میں نے دعا سے پہل

جب لیا نام نبی میں نے دعا سے پہلے میری آواز وہاں پہنچی صبا سے پہلے بے وضو عشق کے مذہب میں عبادت ہے حرام خوب رو لیتا ہوں میں آقا کی ثناء سے پہلے ہم نے بھی اس در اقدس پہ لگائی ہے نظر جس جگہ منگتوں کو ملتا ہے صدا سے پہلے دم […]

مدینہ چھوٹتا ہے جب تو کیسا درد ہوتا ہے

بتا سکتے نہیں اُس کو قلم سے لکھ نہیں سکتے وہ جنت بلکہ جنت سے بھی بڑھ کر روضۂ اقدس جہاں پر لمحہ لمحہ نور کی برسات ہوتی ہے سنہری جالیاں ، محراب و منبر ایک اک گوشہ فدا ہوجائے جنت جس پہ ایسی خوش نُما کیاری مؤدّب سبز گنبد کا نظارا کرتے رہنا وہ […]

اجے دی اوہ پیاں دِسدیاں سانوں ماہی والیاں ٹاہلیاں

نال خوشیاں دے رَل مِل جتھے راتاں کالیاں جالیاں اُرّے تھیں اوہ اُریرے ہے پریرے پرّے تھیں بے شک آپے آپ ہے اساں سبھے جھوکاں بھالیاں رات وِچ دینہوں ویکھ سمجھے کُلُّ شئیً ھالکٌ کُجھ نہ وِچ سب کُجھ ہے ڈِٹھرا ایہہ بے رنگی چالیاں جے آکھاں تُوں دسدا ناہیں تیرے بن پھر کون ہے؟ […]

نور حق آپ، نور خدا آپ ہیں

مژدہ خلد شان شفا آپ ہیں آپ کے نقش پا پر نگاہیں جمیں دیدہ ور آپ، منزل رسا آپ ہیں آپ کا کوئی ہمسر ہو کیسے بھلا سارے عالم میں نقش وفا آپ ہیں ایک لمحے میں دور زماں دیکھنا عدل و میزان روز جزا آپ ہیں ہر عمل پیش ہوتا ہے جن کے حضور […]

تمہارا نام مصیبت میں جب لیا ہوگا ​

تمہارا نام مصیبت میں جب لیا ہو گا ہمارا بگڑا ہوا کام بن گیا ہوگا​ خدا کا لطف ہوا ہوگا دستگیر ضرور​ جو گرتے گرتے ترا نام لے لیا ہوگا​ دکھائی جائے گی محشر میں شانِ محبوبی​ کہ آپ ہی کی خوشی آپ کا کہا ہوگا​ کسی کے پاؤں کی بیڑی یہ کاٹتے ہونگے​ کوئی […]

کاش وہ چہرہ میری آنکھ نے دیکھا ہوتا

مجھ کو تقدیر نے اس دور میں لکھا ہوتا باتیں سنتا میں کبھی پوچھتا معنی ان کے آپ کے سامنے اصحاب میں بیٹھا ہوتا ہر سیاہ رات میں سورج ہیں حدیثیں ان کی وہ نہ آتے تو زمانے میں اندھیرا ہوتا وہ میرے ساتھ ہیں اس بپھرے ہوئے جنگل میں ورنہ مر جاتا اگر میں […]

خدا فرمایا محبوبا، زمانے سارے تیرے نیں

عرش والے، فرش والے، دیوانے سارے تیرے نیں میں خالق ساری دنیا دا، توں مالک ساری دنیا دا کسی منگتے نوں نا موڑیں، خزانے سارے تیرے نیں میں شاہرگ توں وی اقرب ہاں، تو جاناں تو وی ہیں نیڑے جو دل نیں سینیآں اندر، ٹھکانے سارے تیرے نیں نماز ہوے اذان ہوے، درود ہوے سلام […]

گُلستاں اور بیاباں میں تو ہی تو ہے، تو ہی تو ہے

دلِ رنجور و شاداں میں تو ہی تو ہے، تو ہی تو ہے کبھی اُلجھا دیا خود کو، کبھی سُلجھا دیا خود کو کسی کی زلفِ پیچاں میں تو ہی تو ہے، تو ہی تو ہے کہیں ہے آنکھ عاشق کی، کہیں دیدارِ جاناں ہے بہارِ حُسن تاباں میں تو ہی تو ہے، تو ہی […]