وہ جو میثاق نبیوں سے باندھا گیا اس کا تھا مدعا خاتم الانبیاء
بزمِ ہستی سجا کر دکھایا گیا معنی لولاک کا خاتم الانبیاء تھا وہ قصرِ نبوت کا منظر حسیں جس میں کوئی کمی تھی کہیں نہ کہیں وہ جو آئے عمارت مکمل ہوئی رنگ کُھل کر کِھلا خاتم الانبیاء آپ سے پہلے تھے جو پیمبر سبھی اپنے اپنے زمانوں کے تھے سب نبی آپ ہی کی […]