یہ جو حسنِ خیال ہے آقا

تیرا فیضِ جمال ہے آقا جس میں جتنی ہیں خوبیاں، یکسر آپ ہی کا کمال ہے آقا سیرتِ نور کی ہے تابانی یہ جو حسنِ خصال ہے آقا جو بھی دنیا میں سچ کی دولت ہے تیرا عکسِ مقال ہے آقا یہ جو تاروں میں جگمگاہٹ ہے تیری گردِ نعال ہے آقا تیری راہوں کا […]

ربّ کے محبوب کی ہر بات ہے اعلیٰ افضل

سارے عالم میں وہی ذات ہے اعلیٰ افضل مصدرِ آیۂ رحمات ہے اعلیٰ افضل محورِ نقطۂ برکات ہے اعلیٰ افضل صاحبِ حسن و کمالات ہے اعلیٰ افضل واجبِ عزّ و کرامات ہے اعلیٰ افضل وجہِ لولاک و سمٰوٰت ہے اعلیٰ افضل باعثِ کون و مکانات ہے اعلیٰ افضل صاحب ذکر و اشارات ہے اعلیٰ افضل […]

آپ کی رب کو تحیّات ہے اعلیٰ افضل

آپ کی خوئے سلامات ، ہے اعلیٰ افضل حکمِ ربیّ ہے یہ فرمان شہِ والا بھی بھیجیں سب مل کے سلامات ہے اعلیٰ افضل وہ کہ ہے سیّدِ ایّام بہ قولِ آقا گر کریں کثرتِ صلوات ہے اعلیٰ افضل تیری سیرت کا کرشمہ ہے، ترے خُلق کی خیر اب زمانے میں مساوات ہے اعلیٰ افضل […]

نگاہوں میں چمکتا ہے یہ منظر سبز گنبد کا

مرے دل میں دمکتا ہے یہ منظر سبز گنبد کا بہارِ جاں فزا کہیے نگارِ دل ستاں کہیے خیالوں میں مہکتا ہے یہ منظر سبز گنبد کا ریاضِ جاں میں کھلتے ہیں حسیں موسم گلابوں کے بہشت آثار لگتا ہے یہ منظر سبز گنبد کا خدا کے نور کے جلوے فرازِ طور کے لمعے بہ […]

کہکشاں کہکشاں آپ کی رہگذر

منزلوں کا نشاں آپ کی رہگذر سوئے منزل رواں کارواں کارواں عظمتوں کا نشاں آپ کی رہگذر راہبر ہو گئے آپ کے رہ نشیں رہبرِ رہبراں آپ کی رہگذر آپ کی زندگی شرحِ قرآن ہے جادۂ جاوداں آپ کی رہگذر آپ کے خُلق سے نفرتیں مٹ گئیں الفتوں کا بیاں آپ کی رہگذر حسنِ خیرِ […]

اسم تیرا ہے ثنائے تازہ

اک نئی نعت نوائے تازہ یوں بھی کہلائی تری بات حدیث اس میں رہتی ہے ادائے تازہ شہرِ جاناں ہے بہت عطر فشاں لے کے زلفوں کی ہوائے تازہ شہرِ انور کے چمکتے کوچے نسبتِ ضَو کی ضیا ئے تازہ لمس پاتے ہی ترے قدموں کا ہو گئی خاک شفائے تازہ سایہ افگن ہے بہ […]

میں تو کم تر ہوں مری بات ہے اعلیٰ افضل

میری کیا بات بھلا، نعت ہے اعلیٰ افضل مجھ کو چھوڑو مرے ممدوح کی تعریف سنو رَبّ کے مابعد وہی ذات ہے اعلیٰ افضل نصف شب میں جو ضیا بار ہو وہ مہرِ منیر روزِ روشن سے بھی وہ رات ہے اعلیٰ افضل اس کی یادوں نے کیا روح کا موسم جل تھل دل کی […]

ہے یہ غریبِ حرف پہ احسانِ مصطفٰی

نطق و قلم ہوئے جو ثنا خوانِ مصطفٰی وقفِ ثنا ہوئے تو ہوئے لفظ معتبر نعتوں کی یہ نیاز ہے فیضانِ مصطفٰی فکر و شعور و فہم پہ کھُلتے ہیں بابِ نعت پڑھتا ہوں الکتاب میں عرفانِ مصطفٰی ہے انبیا میں بعض کی بعضوں سےاونچی شان سب سے بلند تر ہے مگر شانِ مصطفٰی کیا […]

سرور و کیف میں ڈوبا ہو دیدہ دیدۂ دل

ثنا و نعت میں رہتا ہو ریشہ ریشۂ دل انہی کی بات کی خوشبو ہی لفظ لفظ میں ہو انہی کی یاد سے مہکا ہو گوشہ گوشۂ دل خیالِ طیبہ میں رہتے ہوں ہم نفس سارے بسائے رکھتے ہوں ایسے وہ خیمہ خیمۂ دل ثنا کی لہر زمانے میں اس طرح چھائے صدا ہو نعت […]

ہے تلخئ حالات سیہ رات بہت ہے

ہو جائے اگر چشمِ عنایات، بہت ہے جاں بخش ہے یہ قول کسی اہلِ نظر کا ہوں اُن کی نگاہوں میں یہی بات بہت ہے بَردے کو ملے بارِ دگر اذنِ حضوری بے مایہ کی آقا یہ مدارات بہت ہے پھر شام و فلسطین میں اے رحمتِ عالم! اُمّت تیری در رنج و بلیّات بہت […]