عزیزؔ شہرِ نبی شہرِ آرزو ہے مرا

مگر یہ بُعدِ مکانی بڑا عدو ہے مرا نبی سے طِیبِ تکلم کی بھیک مانگتا ہوں اِسی لیے سخنِ نعت مشک بو ہے مرا اُمیدِ طیبہ رسی منہ نہ موڑنا مجھ سے اندھیری رات میں واحد چراغ تو ہے مرا میں خود ہی بے عملی سے ہوا ہوں دشمنِ جاں جہاں میں اور کوئی شخص […]

صد شکر ذوق وشوق سے کہتے ہیں نعت ہم

کرتے ہیں عشقِ سرورِ عالم کی بات ہم اے کاش ! کہہ سکیں درِ اقدس کے سامنے آقا ! فراق کی بھی گزار آئے رات ہم احساس کی زبان عطا ہو تو کر سکیں اشعار میں بیان دلی کیفیات ہم نعتوں میں ہجرِ طیبہ کا آہنگ آگیا کرنے چلے تھے عرض نئے کچھ نکِات ہم […]

نورِ احمد کی اُس دم ہوئی گفتگو

جب کہ لوح و قلم کی نہ تھی گفتگو کنزِ مخفی ہی تھا میرا رب جس گھڑی تھی فضا میں محمد کی ہی گفتگو آپ اُس وقت بھی منبرِ حق پہ تھے جب عوالِم میں گونجی نہ تھی گفتگو سارے نبیوں سے آقا کی بابت ہوئی میرے اللہ کی خوب ہی گفتگو اپنے اپنے زمانے […]

مجھے بھی یاد ہے وہ دن کہ جب میں شاداں تھا

فضائے طیبہ میں کچھ ساعتوں کا مہماں تھا خوشا کہ میں بھی مدینے کی خُلد میں پہنچا جہاں پہنچنے کا مدت سے دل کو ارماں تھا خوشا کہ گنبدِ خضرا کی ضو نگاہ میں ہے ابھی تلک تو مرا خواب ہی درخشاں تھا سلام کرتا تھا آنکھوں سے اُن فضاؤں کو کہ جن فضاؤں میں […]

بابِ جبریل کھلا ہے مرے دل پر اب تک

دیکھتی رہتی ہیں آنکھیں وہی منظر اب تک صبر کی سِل کے تلے آہ کی چنگاری ہے ہجرِ طیبہ میں ہے دل سینے سے باہر اب تک منتظر ہوں کرمِ سیدِ کونین کا میں مانگتا رہتا ہوں توفیق کا شہپر اب تک جب سے اُمت ہوئی اخلاصِ عمل سے محروم مامنِ خیر بنا ہے نہ […]

خوشاکہ دل کی ہے بس ایک ہی طلب شب و روز

بسر ہوں کاش مدینے میں میرے اب شب و روز قبائے اُسوۂ سرکار جب ملے گی تجھے بہار زیست کی دکھلا سکیں گے تب شب و روز خیال طوفِ مدینہ پہ جب ہوا مائل شمیم یاد کی دینے لگے عجب شب و روز دل و نگاہ کو پاکیزگی کی بھیک ملے تو ہے یقین بنیں […]

آہ سر سے اٹھ گیا سایہ مرے شہباز کا

آہ مِرے شہباز دکن خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند، پیر طریقت، رہبر راہ شریعت، حضور شہباز دکن، حضرت علامہ مولانا مفتی مجیب علی قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ (دکن حیدرآباد انڈیا) کی رحلت پر غم کے آنسو وصال 7 جولائی 2021 بروز چہار شنبہ —— آہ سر سے اٹھ گیا سایہ مرے شہباز کا اس […]

اہل سنت کی ضیاء اختر رضا خاں ازہری

منقبت شان حضور تاج الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ بموقع 6 ذی القاعدہ عرس ازہری وارثِ علومِ اعلیٰ حضرت، جانشینِ حضور مفتیِ اعظم ہند، شہزادے حضور مفسر اعظم ہند، قاضیُ القضاۃ فی الہند، پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اختر رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ —— اہل سنت […]

بہرِ علم و ہنر میرے امجد علی

منقبت شان حضور صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ بموقع 2 ذی القعدہ عرس امجدی حضور صَدْرِ شریعت، بدرِ طریقت، حکیم الامت، مُحسنِ اَہلِ سنّت، خلیفۂ سرکار اعلیٰ حضرت، مُصنِّفِ بہارِ شریعت حضرتِ علّامہ مولانا الحاج مفتی محمد امجد علی اَعظمی رَضَوی رحمۃ اللہ علیہ —— بہرِ علم و ہنر میرے امجد علی چمکیں مثل قمر […]

شق ہو قمر اور سورج پلٹے حکم نبی جب ہو جائے

پیڑ جھکے اور پتھر بولے حکم نبی جب ہو جائے اسماعيل نے ایڑی رگڑی تب جا کر زمزم نکلا ہاتھ میں انکے کوثر چھلکے حکم نبی جب ہو جائے جابر کے بچوں کو دوبارہ جان انہیں نے بخشی ہے روح بدن میں واپس لوٹے حکم نبی جب ہو جائے یوں تو دنیا لڑتی ہے برچھی […]