تعلق جب نظر کا سبز گنبد سے ہوا تھا

عزیزؔ احسن عجب انداز سے مدحت سرا تھا زباں خاموش، لب جنبش سے عاری تھے مگر دل مسلسل عرضِ حال، اُس بار گہ میں کر رہا تھا زباں اشکوں کو اُس دربار میں ایسی ملی تھی تمنّا کا دیا ہر اشک میں روشن ہوا تھا مجھے ہر سمت سے خوشبوئے شفقت آ رہی تھی خیالِ […]

دامانِ کرم کے جو سہارے نہیں ہوتے

اچھے کبھی حالات ہمارے نہیں ہوتے دنیا کی ہے رونق یہ حضور آپ کے دم سے ورنہ یہ سمندر ، یہ کنارے نہیں ہوتے کونین کے والی کا ہی صدقہ ہے یہ ورنہ یوں ٹھاٹھ سے منگتوں کے گزارے نہیں ہوتے ملتی نہ انہیں آپ کے چہرے کی تجلی روشن یہ کبھی چاند ستارے نہیں […]

خطا کار پر مہرباں ہیں محمد

مری راحتِ قلب و جاں ہیں محمد حقیقت کوئی جانتا ہی نہیں ہے جہاں میں وہ سرِ نہاں ہیں محمد وہ تخلیقِ اول وہ روحِ جہاں ہیں کلیدِ ظہورِ جہاں ہیں محمد جو رستہ فقط سیرتِ مصطفیٰ ہے تو منزل کا روشن نشاں ہیں محمد زمانے کی تپتی ہوئی دھوپ میں بس سروں پر تنا […]

ماہِ تاباں سے بڑھ کر ہے روشن جبیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں

رشکِ خورشید و انجم ہے روئے حسیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں جس نے دیکھی ہے آقا تری اک جھلک تیرے چہرے کے جلووں میں گم ہو گیا بس وہیں پر نگاہیں جمی رہ گئیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں تیری انگلی اٹھی ڈوبا سورج پھرا ایک اشارہ کیا […]

اٹھی ہے جن کی جانب بھی نگاہِ ناز بسم اللہ

انہی کے ہی مُقدّر میں ہے فوز و فاز بسم اللہ ترِی رفعت کا اندازہ کسی کو ہو بھی تو کیسے کہ سدرہ سے بھی آگے ہے تری پرواز بسم اللہ وہ او ادنیٰ کی قُربت سے مشرّف آپ کا ہونا شبِ اسری مرے آقا ! ملا اعزاز بسم اللہ مرے آقا کی مدحت میں […]

اقبال اشہر کا شاہکار کلام بسلسلۂ جشن ظہور حضرت امام حسینؑ

جشن ظہور بادشاہ مولا امام حسین ابن علی ع شاہکار کلام : جناب اقبال اشہر —— سر پٹکتی ہوئی موجوں کو تلاطم نہ کہو یہ تو دریاؤں کا اندازِ عزاء داری ہے اقبال اشہر (بھارت) —— بادشاہ مولا امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں ممتاز و معروف شاعر جناب اقبال اشہر صاحب کا نذرانہ […]

ہے مشکل میں تیری یہ مخلوق ساری خدایا کرم کر خدایا کرم کر

ہمیں اس وبا سے ملے رستگاری خدایا کرم کر خدایا کرم کر یہ گاڑے ہیں پنجے مرض نے جو ہر سو مرض میں اضافہ ہوا جا رہا ہے ہر اک پر ہوا ہے عجب خوف طاری خدایا کرم کر خدایا کرم کر بہائے ہیں جس کے لئے اشک غاروں میں جا کر نبی نے کہ […]

ہیں ہم چاک داماں خدائے محمد

بہت ہی پریشاں خدائے محمد پڑے کوئی مشکل ہمیں زندگی میں کرے تو ہی آساں خدائے محمد عجب بُت پرستی کا ہے دور دورہ تُو دے حکم آذاں خدائے محمد شجر ہوں حجر ہوں کہ ہوں بیل بوٹے ہیں تیرے ثنا خواں خدائے محمد ترِے سادہ بندے گھرے گمرہی میں سو دے اپنی پہچاں خدائے […]

اے میرے مولا ترِی دہائی تُو میری توبہ قبول کر لے

ہے تیری محتاج کل خدائی تُو میری توبہ قبول کر لے شباب لہو و لعب میں گزرا تو اب بڑھاپے میں ہوں پریشاں کہ عمر ساری یونہی گنوا ئی، تُو میری توبہ قبول کر لے کہ حرص دنیا میں عمر بیتی سو تیرے در سے رہا تغا فل یہ دنیا داری نہ کام آئی تُو […]

اے مالکِ ارض و سما ، تُو لائقِ حمد و ثنا

سنتا ہے تُو ہر التجا ، تُو لائقِ حمد و ثنا ہر بے کس و لاچار کا تُو مالک و مختار ہے ہر بے نوا کا ہم نوا ، تُو لائقِ حمد و ثنا رحمان ہے غفّار ہے اور عفو ہے زیبا تجھے کر درگزر میری خطا ، تُو لائقِ حمد و ثنا بیتِ حرم […]