دیارِ نور کا ہر بام و در مطاف کیا

قدم قدم پہ مرے عشق نے طواف کیا جبینِ خامہ نے سجدے نثار کرتے ہوئے حروفِ نعت کو قرطاس کا غلاف کیا ورودِ یادِ شہِ دو جہان سے پہلے مشامِ جان میں خوشبو نے اعتکاف کیا پھرایا شمس کو واپس برائے مولا علی قمر کو ایک اشارے سے شین قاف کیا کرم ہے ان کا […]

طیورِ فکر جو ان کے خیال تک پہنچے

ہمارے رنج و الم عرضِ حال تک پہنچے سجائے ہجرِ مسلسل نے نعت کے مصرعے براہِ مدحتِ سرور وصال تک پہنچے مرے کریم نے حاجت روائی پہلے کی یہ ہونٹ بعد میں حرفِ سوال تک پہنچے حسِین ہو گی ستاروں کی کہکشاں لیکن نہیں مجال کہ گردِ نعال تک پہنچے ہمارا فن تو فقط نا […]

ورائے مثل ہے کونین میں جمالِ حضور

تلاش کس لئے کرتے ہو تم مثالِ حضور رگِ حیات میں بہتی ہے بوئے مشکِ ختن مشامِ جاں میں مہکتا ہے جب خیالِ حضور پسند ہے مجھے کچھ اس لئے بھی ذکرِ نبی زباں پہ رہتی ہے شیرینیٔ مقالِ حضور میں ان کی راہ میں پلکیں بچھائے بیٹھا ہوں کبھی تو کاش یہ پلکیں ہوں […]

ہر ایک شے میں الٰہی ظہور تیرا ہے

گلوں میں رنگ ستاروں میں نور تیرا ہے ترے سوا نہیں زیبا کسی کو اے مالک مرے کریم بجا سب غرور تیرا ہے مری یہ تشنہ لبی دیکھتی ہے تیری طرف میں تشنہ کام ہوں جامِ طہور تیرا ہے میں جانتا ہوں کہ تو ذوالجلال ہے لیکن برائے عبد کرم کا وفور تیرا ہے شریک […]

حرف کے مالک و مختار نے مسرور کیا

مدحتِ سرورِ کونین پہ مامور کیا ناز ہو مجھ کو مقدر پہ شہا ،آپ نے گر کاسۂ چشم کو دیدار سے معمور کیا چوم کر ہم نے تصور میں سنہری جالی صدمۂ فرقتِ سرکار کو کافور کیا اب کوئی منظرِ پر کیف لبھاتا ہی نہیں گنبدِ سبز نے ایسا مجھے مسحور کیا میں بھی ہوں […]

حسنِ لاریب محمد کے خد و خال میں ہے

جوہرِ انگبیں سرکار کے اقوال میں ہے اور کچھ خاص نہیں فردِ عمل میں لیکن توشۂ نعت مرے نامۂ اعمال میں ہے زائرینِ درِ سرور یہ بتاتے ہیں ہمیں بارشِ جود و عطا آپ کے افعال میں ہے وہ جو ہے قاسم و مختار و سخی و داتا کرم کی خو بھی اسی سرور و […]

سناں پہ قاریٔ قرآن سر حسین کا ہے

جو بوسہ گاہِ ملائک ہے در حسین کا ہے لہو میں رقص کناں ہوگی بوئے مشکِ ختن درونِ قلب اگر مستقر حسین کا ہے چلے ہیں دین کی خاطر لٹانے گھر اپنا اگرچہ سخت کٹھن یہ سفر حسین کا ہے زمیں ہے آلِ محمد کی صحنِ جنت میں جو سر پہ سایہ فگن ہے، شجر […]

شبابِ خلد کے سردار ہیں امامِ حسن

عقیدتوں کے سزاوار ہیں امامِ حسن ہمیں بھی اپنے غلاموں میں کیجئے گا شمار کہ ہم بھی آپ کے حبدار ہیں امامِ حسن مزار ان کا زیارت گہِ ملائک ہے بقیعِ پاک میں ضوبار ہیں امامِ حسن سخی، کریم لئیق و نفیس اور قانع شفیق و منبعِ ایثار ہیں امامِ حسن وہ کامیاب ہیں ان […]

مدحِ سرکار ہے قرآن کی تائید بھی ہے

یہ مرا عشق ہے حسان کی تقلید بھی ہے نعت اک عہد ہے اک عہد کی تجدید بھی ہے روئے قرطاس پہ انوار کی تسوید بھی ہے فردِ اعمال میں اشعار ہیں کچھ مدحت کے عشقِ سرکار کا دامان میں خورشید بھی ہے نعت اور حمد نہ گڈ مڈ ہوں ذرا دھیان رہے دونوں کے […]

یوں مرا قلب مدینے کی طرف جاتا ہے

جیسے بیمار ہے جینے کی طرف جاتا ہے ذکر خوشبو کا جو چلتا ہے سرِ بزمِ وفا دھیان آقا کے پسینے کی طرف جاتا ہے ایسا لگتا ہے مواجہ کی طرف جاتے ہوئے ہر قدم عرش کے زینے کی طرف جاتا ہے چومتی ہے دلِ مضطر کو سفر کی خواہش سال جب حج کے مہینے […]