رسولِ پاک کے پیارے صحابہ

سبھی ہیں جنتی پیارے صحابہ ابو بکر و عمر عثمان و حیدر مراتب میں ہیں یہ اونچے صحابہ خداسے وہ خدا اُن سے ہے راضی یہ مُژدہ پاگئے حق سے صحابہ وہ دل سے جانِثارانِ نبی تھے خدا کے دِین پر صدقے صحابہ احادیثِ نبی کے تھے مُحافِظ ہدایت کے ہیں سرچشمے صحابہ نبی سے […]

مسلمانوں نہ گھبراؤ کورونا بھاگ جائے گا

خدا کی راہ پر آؤ کورونا بھاگ جائے گا عبادت کا تلاوت کا بناؤ خود کو تم خُو گر مساجد میں چلے آؤ کورونا بھاگ جائے گا طریقے غیر کے چھوڑو سُنو مغرب سے مُنہ موڑو سبھی سنت کو اپناؤ کورونا بھاگ جائے گا رہو محتاط لیکن خیر کی بولی سدا بولو نہ مایوسی کو […]

درود اُن پر محمد مصطفیٰ خیر الورا ہیں جو

سلام اُن پر رسولِ مجتبیٰ نورِ خدا ہیں جو درود اُن پر خدائے پاک کی جو خاص رحمت ہیں سلام اُن پر جہانوں کے لیے لُطف و عطا ہیں جو درود اُن پر کہ جِن کا نام تسکینِ دِل و جاں ہے سلام اُن پر کہ ساری خلق کے حاجت روا ہیں جو درود اُن […]

دین کی پہچان عثمانِ غنی

جامعِ قرآن عثمانِ غنی بعدِ صدیق و عمر یا سیدی آپ ہیں ذیشان عثمانِ غنی مال و زر سے کی مدد اسلام کی آپ نے ہر آن عثمانِ غنی آپ کے اعلیٰ مراتِب کی گواہ بیعتِ رضوان عثمانِ غنی ہے سخاوت بے نظیر و بے مثال آپ کے قربان عثمانِ غنی مصطفیٰ کے نور دو […]

رحمتِ ربُّ العُلیٰ ہے میں مدینے آ گیا

یہ نگاہِ مصطفیٰ ہے میں مدینے آ گیا کعبہِ اقدس کو دیکھا اور عمرہ بھی کیا دل یہ میرا جھومتا ہے میں مدینے آ گیا مسجدِ نبوی کی رونق خوب ہے کیا خوب ہے رات میں بھی دن چڑھا ہے میں مدینے آ گیا حاضری جب کہ سُنہری جالیوں پر ہو گئی لطف مُجھ کو […]

گنبدِ خضرا کے سائے میں بٹھایا شکریہ

یا نبی مجھ کو مدینے میں بلایا شکریہ آپ کے لُطف و کرم سے میں مدینے آ گیا میری قسمت کا ستارہ جگمگایا شکریہ مسجدِ نبوی میں آکر کیں نمازیں بھی ادا پیارا پیارا روضہِ اقدس دِکھایا شکریہ ٹھنڈی ٹھنڈی کیف آور ہے مدینے کی ہوا مجھ کو نورانی فضاؤں میں بُلایا شکریہ نیکیوں سے […]

دل پہ غم چھا گیا یا نبی

ہو کرم سرورا یا نبی آپ نورِ خدا یا نبی کُل جہاں کی ضیا یا نبی آہ طیبہ سے میں دُور ہُوں جلد لو پھر بُلا یا نبی اپنی الفت کی خیرات دو ہے یہی التجا یا نبی مشکلوں نے ڈرایا ، کرم میرے مشکل کشا یا نبی آپ کو رب نے ہے کر دیا […]

جب کرم سرکار کا بالائے بام آ جائے گا

زائروں میں دیکھنا میرا بھی نام آ جائے گا دُور طیبہ سے پڑا ہُوں گر کرم کر دیں حضور فاصلہ خود ہی سِمٹ کر پھر دو گام آ جائے گا جی رہا میں اِسی اُمید پر کہ ایک دن آپ کی سرکار سے میرا پیام آ جائے گا جانے کیسا وقت ہوگا وہ حسِین و […]

یا نبی گر چشمِ رحمت آپ کی مِل جائے گی

نخلِ ایماں کو ہمارے تازگی مِل جائے گی بادشاہانِ زمانہ بھی کریں گے احترام مصطفیٰ کے در کی جسکو چاکری مِل جائے گی رنج و غم نے گر ستایا ہے چلے آؤ یہاں بِالیقیں طیبہ کی گلیوں میں خوشی مِل جائے گی ہو جو عشق و معرفت کی گر نظر قرآن میں تم کو ہرجا […]

دل سے نِکلی ہُوئی ہر ایک صدا کیف میں ہے

نامِ آقا کے وسیلے سے دعا کیف میں ہے درِ سرکار سے منہ مانگی مرادیں لے کر نعمتیں ہاتھ میں ہیں اور گدا کیف میں ہے ہاتھ پھیلائے ہُوئے شاہ و گدا ہیں حاضر اُن کے دربار میں تو ابرِ سخا کیف میں ہے خُوں کے پیاسوں کو مُعافی کا دیا پروانہ فتحِ مکہ پہ […]