نعت کہنا شعار ہو جائے

زندگی میں قرار ہو جائے اپنے آقا کی میں ثنا لکھ لوں جب سخن نور بار ہو جائے کاش در پر بلائیں شاہِ امم یہ کرم بار بار ہو جائے اُس کی قسمت عروج پر ہوگی جس کو آقا سے پیار ہو جائے آپ آئیں جو دل کے حُجرے میں وہ گھڑی یاد گار ہو […]

اے شہِ دوسرا خاتم الانبیا

آپ خیرالورای خاتم الانبیا رحمتِ عالمیں ہیں حبیبِ خدا اے مرے مصطفیٰ خاتم الانبیا تاج ختمِ نبوت کا سر پر سجا آپ کو چُن لیا خاتم الانبیا بیکسوں بے سہاروں کو مشکل ہو کیوں سب کا ہیں آسرا خاتم الانبیا چاند تاروں میں سورج میں ہے بے شبہ آپ ہی کی ضیا خاتم الانبیا یہ […]

سخن کی بھیک ملے یہ سوال ہے میرا

نبی کی نعت کہوں یہ خیال ہے میرا انہی کے اذن سے چلتا ہے خامۂ عاجز انہی کی نعت ہی واحد کمال ہے میرا نبی کی یاد سے رہتا ہے میرا دل شاداں نہ کوئی رنج نہ کوئی ملال ہے میرا ہوئی ہے ذکرِ نبی سے جو روح تازہ مری انہی کے فیض سے جیون […]

یا الہٰی مری مقبول دعا ہو آمین

آخری نعت مدینے میں عطا ہو آمین آپ کے ذکر کی محفل میں سجائے ہی رہوں لب پہ بس شاہِ مدینہ کی ثنا ہو آمین کاش ہو جائے کسی رات زیارت اُن کی مجھ سے بھی میرے مقدر کی وفا ہو آمین ہے تمنا کہ سدا آپ کے در پر ہی رہوں سامنے روضہ ہو […]

مچی ہے دھوم کہ نبیوں کے تاجور آئے

سراپا نور ہیں جو بن کے وہ بشر آئے خوشا نصیب مبارک ہو یہ گھڑی سب کو خدا کے پیارے نبی آمنہ کے گھر آئے فضائیں مہکی ہیں عالم میں ہے بہار آئی سماں ہے جشن کا سلطانِ بحر و بر آئے ہے عرش و فرش پہ خوشیوں کا اک نیا موسم چراغ جلنے لگے […]

روشن ہو مرے دل میں دیا ان کی ولا کا

ہونٹوں پہ مرے ذکر رہے صلِ علیٰ کا مشغول رہے میرا قلم اُن کی عطا سے آ جائے سلیقہ بھی مجھے حمد وثنا کا ہوں میرے مقدر میں بھی طیبہ کے شب وروز عاجزپہ بڑا ہوگا یہ احسان خدا کا خم ہونے لگا شکر کے سجدے میں فلک بھی نظارہ جو دیکھا ترے نقشِ کفِ […]

نبی نے بلایا ہے الحمد للہ

وہ روضہ دکھایا ہے الحمد للہ شہِ دوسرا نے وہ جامِ زیارت ہمیں بھی پلایا ہے الحمد للہ وہ آقا کے روضے کا پُر نور منظر نظر میں سمایا ہے الحمد للہ لگائی جو سینے سے پیاری سی جالی بڑا لطف آیا ہے الحمد للہ برستی ہے طیبہ میں نورانی بارش سماں جگمگایا ہے الحمد […]

ہوا ہے نعت کا روشن دیا مدینے سے

ملا ہے فیض مجھے بے بہا مدینے سے کبھی جو ہجر میں سرکار کو پکارا ہے کرم کی آئی ہے ٹھنڈی ہوا مدینے سے جو نام سیدِ والاکا ورد کرتی ہوں تو گھیر لیتی ہے آ کر ضیا مدینے سے خدا کا شکر کہ حسرت رہی نہ دنیا کی ہوئی ہے مجھ پہ کچھ ایسی […]

مرے جذبوں کو نسبت ہے فقط اسمِ محمد سے

مری سانسوں میں حرکت ہے فقط اسمِ محمد سے ملی ہے روشنی افکار کو اس نام کے صدقے گلِ مدحت میں نکہت ہے فقط اسمِ محمد سے بھرا رہتا ہے دامن ہر گھڑی اُن کی عطاؤں سے مرے حصے میں برکت ہے فقط اسمِ محمد سے قلم مشغول رہتا ہے شہِ والا کی مدحت میں […]

مجھے بلائیں مرے غم گسار اب کے برس

میں لاؤں در پہ دروُدوں کے ہار اب کے برس فراقِ شاہ میں مرجھا گیا ہے نخلِ حیات خدایا اس پہ بھی آئے بہار اب کے برس نصیب جاگے کہ روضے کے سامنے ہی رہوں گزاروں ایسے ہی لیل و نہار اب کے برس مرا خیال ترے روضے کا طواف کرے مرے سخن پہ بھی […]