پہلے درود پڑھ کے معطر زباں کرو

پھر شاہِ دو جہان کی سیرت بیاں کرو ہو جائے گا اجالا مدیحِ حضور سے ذکرِ نبی سے زیست کو تم ضوفشاں کرو عشقِ نبی کی شمع سے روشن ہو پہلے فکر پھر مشکبار یاد سے دل کا جہاں کرو ہو جائے گا تمہارا ایمان بھی مکمل تم مصطفیٰ سے اپنی محبت عیاں کرو قرآن […]

آج بارش ہو رہی ہے چرخ سے انوار کی

سارے عالم میں خوشی ہے آمدِ سرکار کی ہو گیا ہر سو اجالا آ گئے بدرالدجیٰ آمنہ کے گھر میں آئیں رحمتیں غفار کی سج گئے بازار کوچے ہر طرف ہیں رونقیں سب ہی نعتیں پڑھ رہے ہیں سیدِ ابرار کی ہم گنہ گاروں، خطا کاروں کی بخشش ہو گئی مل گئی سب کو شفاعت […]

میرے آقا کی عطا کی بات ہی کچھ اور ہے

لطفِ شاہِ انبیا کی بات ہی کچھ اور ہے جان و دل کے واسطے تسکین کا سامان ہے کوئے بطحا کی فضا کی بات ہی کچھ اور ہے چوم کر آتی ہے جب یہ گنبد و مینار کو مہکی مہکی اس ہوا کی بات ہی کچھ اور ہے چاندبھی شرما رہا ہے ان کا چہرہ […]

پھوٹی حرا سے نورِ نبوت کی روشنی

پھیلی جہاں میں مہرِ رسالت کی روشنی صد شکر ہم کو نعمتِ قرآن مل گئی پائی ہے حرف حرف میں وحدت کی روشنی میرے مشامِ جاں میں ہوئیں جگمگاہٹیں جب سے عطا ہوئی ہے یہ مدحت کی روشنی کرتی ہوں پیش آ پ کو پیہم درودِ پاک مہکا رہی ہے روح کو چاہت کی روشنی […]

ہو گیا روشن جہاں ماہِ رسالت آ گئے

عالمیں کے واسطے وہ بن کے رحمت آ گئے روزِ محشر کام آئے گی شفاعت آپ کی عاصیوں کے واسطے بن کر مسرت آ گئے ہر طرف پھیلی ہوئی تھیں کفر کی تاریکیاں نورِ وحدت کے چراغ ان کی بدولت آ گئے اِذنِ طیبہ مل گیا ہم پر ہوا لطف و کرم آپ کے دربار […]

مرا وظیفہ مرا ذکر اور شعار درود

میں پیش کرتی ہوں آقا کو بے شمار درود اُگے ہیں مزرع جاں میں سلام کے پودے ریاضِ زیست کی ہے دائمی بہار درود کبھی جو رنج و الم بے بسی نے گھیرا ہے نجات مل گئی بھیجا جو ایک بار درود بلند ہوتے ہیں درجے کہ جب بھی ورد کریں ہے مومنوں کی یہ […]

چہک رہا ہے مرا مقدر کہ مصطفیٰ کے دیار میں ہوں

درود لب پر جھکی ہیں نظریں میں رحمتوں کے حصار میں ہوں حرم کے جلووں کی جگمگاہٹ نظر سے دل میں اتر رہی ہے فرشتے گھیرے ہوئے ہیں مجھ کو میں گوشۂ نور بار میں ہوں دعائیں مقبول ہو رہی ہیں اور اشک بھی رنگ لا رہے ہیں سخی کی دہلیز پر کھڑی ہوں گدا […]

لبِ ازل کی صدا لا الہ الا اللہ

وہی ہے یکتا خدا لا الہ الا اللہ درود پڑھ کے ابھی میں نے ابتدا کی ہے قلم نے کی ہے ثنا لا الہ الا اللہ جو سب سے پہلے کیا ذکر ذاتِ باری کا مرے نبی نے کہا لا الہ الا اللہ زبان رہتی ہے تر قلب شاد ہوتا ہے کہ روح کی ہے […]

الہی ثنا خوانِ سرکار کر دے

عطا مجھ کو مدحت کے اشعار کر دے مرے دل میں روشن رہے نورِ احمد مرا کاسۂ جاں پُر انوار کر دے کرم ایسا کر میرے سینے پہ یارب نبی کی محبت کو بیدار کر دے نہیں اور چاہت کوئی میرے مولا عبادت کا مجھ کو طلب گار کر دے کروں تیری مخلوق کی میں […]

اے کریم! ناتواں پر تری رحمتوں کا سایہ

تجھے حمد ہے خدایا تجھے حمد ہے خدایا میں تری ادا پہ قرباں تری بندہ پروری ہے مجھے نعت گو بنایا تجھے حمد ہے خدایا بہ طفیلِ شاہِ بطحا مجھے بے بہا نوازا مرا بخت جگمگایا تجھے حمد ہے خدایا مری زندگی کا مقصد تری حمد ان کی مدحت یہ ہنر مجھے سکھایا تجھے حمد […]