اے قدیرِ قدرتِ بیکراں مجھے اذنِ عرضِ سوال دے

یہ جو شمسِ قہر ہے اوج پر اسے تُو ہی حکمِ زوال دے تری خلق ہیں سبھی خشک و تر تو ہی حکمراں ہے جہان پر ترے تحتِ امر ہیں بحر و بر مری مشکلات کو ٹال دے تجھے واسطہ ہے حبیب کا تری رحمتوں کے نقیب کا ہے مرا غنیم عجیب سا مجھے حوصلہ […]

’’الٰہی مُشکلوں میں سب کے دل کا آسرا تُو ہے‘‘

پڑی ہے جب کوئی مشکل ، مرا مُشکل کُشا تُو ہے تُجھے محبوب ہے بندوں کا تُجھ سے ہی طلب کرنا اگرچہ مشکلیں بندوں کی مولا جانتا تُو ہے ترے محبوب کے در پر تبھی دامن پسارا ہے کہ تُو مُعطی وہ قاسم ہے سبھی کرتا عطا تُو ہے تِرا فرمان ہے مولا !، نہ […]

توُ ربِ دو جہاں ہے سارے جہاں ہیں تیرے

ذرے سے آسماں تک سب حمد خواں ہیں تیرے انسان ہی نہیں ہیں حمد و ثنا کے داعی یہ جانور پرندے سب نغمہ خواں ہیں تیرے بدلے ہوئے یہ موسم رنگوں کی یہ بہاریں کلیاں یہ بیل بوٹے یہ گلستاں ہیں تیرے تیری عنایتوں کا کب ہوسکے احاطہ یہ قلب و روح تیرے یہ جسم […]

پڑھ کر درودِ پاک ، ثنا کی طرف گیا

’’ذکرِ نبی سے ذکرِ خدا کی طرف گیا‘‘ الفت مرے رسول سے ، دارین کی فلاح ہے سُرخرو جو اہلِ وفا کی طرف گیا سدرہ سے آگے روحِ امیں جا نہیں سکے میرا رسول عرشِ عُلٰی کی طرف گیا زُلف و جمال و اَوج ترا دیکھ کر ، خیال لیل و نہار و ارض و […]

آیا غلام شاہِ دنیٰ کی نگاہ میں

بھر سی گئی ہے روشنی بختِ سیاہ میں تشنہ لبی ازل سے جو آنکھوں میں تھی بسی بجھنے لگی ہے وصلِ مدینہ کی چاہ میں طوفانِ رنج و غم میں گھرا تھا کہ دفعتًا رحمت نے تیری لے لیا اپنی پناہ میں اب دامنِ مراد مدینے میں بھر گیا ’’میں خالی ہاتھ آیا تھا اس […]

’’شبِ سیہ میں دیا جلایا مرے نبی نے مرے نبی نے‘‘

تمام عالم میں نُور بانٹا مرے نبی نے مرے نبی نے وہ کُفر و الحاد کے جو پنجے زمانے بھر میں گڑےہوئے تھے جڑوں سے اُن کو اُکھاڑ پھینکا مرے نبی نے مرے نبی نے وہ دین جن کا تھا بُت پرستی ، سمجھتے کیسے خُدا کی ہستی یہ سیدھا رستہ اُنہیں دکھایا مرے نبی […]

نعتِ ابجد بہ ردیف بسم اللہ

(ا) اذن و فضل و عطا بسم اللّٰہ مدح و نعت و ثنا بسم اللّٰہ (ب ) بخشی رب نے سعادتِ مدحت شکرِ مولا بجا بسم اللّٰہ (پ ) پیش منظر ، پسِ خیال بھی وہ دل کا غنچہ کھِلا بسم اللّٰہ (ت ) تیرے اک جلوۂِ تبسّم سے گلستاں کھِل اٹھا بسم اللّٰہ (ٹ […]

سہل ہے راستہ محمد کا

جل رہا ہے دِیا محمد کا بے یقینی کے ان اندھیروں میں سب کو ہے آسرا محمد کا نعرہء حق کی گونج ہے ہر سو دور پھر آ گیا محمد کا جل اٹھے پھر چراغ منزل کے بادباں کھل گیا محمد کا شب کی تاریک راہ میں اب بھی نور ہے جا بجا محمد کا […]

ہے اندھیرا بہت اُجالا دے

راہ بھولا ہوں مجھ کو رستا دے دھوپ میں گھر گیا ہوں سایہ کر میری بنجر زمیں کو سبزا دے چار دن اور مجھ کو زندہ رکھ خشک ٹہنی کو سبز پتّا دے بخش دے اب گناہ گاروں کو بستیاں جل رہی ہیں برکھا دے اپنی پہچان کھو چکا ہوں میں میری بے چہرگی کو […]