اے شہنشاہِ مدینہ الصلوٰۃ والسّلام

زینتِ عرشِ مُعلّیٰ الصلوٰۃ والسّلام رب ہب لی امتی کہتے ہوئے پیدا ہوئے حق نے فرمایا کہ بخشا الصلوٰۃ والسّلام دست بستہ سب فرشتے پڑھتے ہیں ان پر درود کیوں نہ ہو پھر ورد اپنا الصلوٰۃ والسّلام مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر درود ہے فرشتوں کا وظیفہ الصلوٰۃ والسّلام بت شکن آیا یہ […]

یا حبیب خدا احمد مجتبیٰ دل مبتلا کا سلام لو

جو وفا کی راہ میں کھو گیا اسی گمشدہ کا سلام لو میں طلب سے باز نہ آؤں گا تو کرم کا ہاتھ بڑھائے جا جو تیرے کرم سے ہیں آشنا اسی آشنا کا سلام لو میری حاضری ہو مدینے میں ملے لطف مجھ کو جینے میں تیرا نور ہو میرے سینے میں میری اس […]

اے صبا مصطفی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

یاد کرتے ہیں تم کو شام و سحر دل ہمارے سلام کرتے ہیں اللہ اللہ حضور کی باتیں مرحبا رنگ و نور کی باتیں چاند جن کی بلائیں لیتا ہے اور ستارے سلام کہتے ہیں اللہ اللہ حضور کے گیسو بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو جس سے معمور ہے فضا ہر سو وہ نظارے سلام […]

یا رسول اللہ تیرے در کی فضاؤں کو سلام

گنبد خضرا کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام والہانہ جو طوافِ روضۂ اقدس کرے مست و بے خود وجد میں آتی ہواؤں کو سلام جو مدینے کی گلی کوچوں میں دیتے ہیں صدا تا قیامت ان فقیروں اور گداؤں کو سلام مانگتے ہیں جو وہاں شاہ و گدا بے امتیاز دل کی ہر دھڑکن میں […]

یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک

یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک جان کر کافی سہارا لے لیا ہے در تمھارا خلق کے وارث خدارا لو سلام اب تو ہمارا یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک آپ شاہِ انس و جاں ہو وارث کون و مکاں ہو رہنمائے دو جہاں ہو پیشوائے مرسلاں ہو یا نبی سلام علیک […]

مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام

شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام صاحبِ رجعتِ شمس و شق القمر نائبِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام جن کے سجدے کو محرابِ کعبہ جھکی ان بھنوؤں کی لطافت پہ لاکھوں سلام جس طرف اُٹھ گئی دم میں دم آگیا اس نگاہِ عنایت پہ لاکھوں سلام جس کو بارِ دو عالم کی پروا نہیں ایسے […]

درود ان پر جو میرا موضوعِ گفتگو ہیں

سلام ان پر جو حسنِ کامل ہیں خوبرو ہیں درود ان پر جو ہیں مرے فکر و فن کے محور سلام ان پر جو بے شبہ خشک و تر کے سرور درود ان پر جو میری دھڑکن میں بس گئے ہیں سلام ان پر کہ جن کو نیناں ترس گئے ہیں درود ان پر جو […]

حُسنِ سراپائے رسولِ محترم

عاشق ِ رسول ِ مقبول حضرت امام محمد شرف الدین بوصیری رحمۃ اللہ علیہ کی مدحیہ شاعری کے کیاکہنے۔ جب آپ فالج کے مرض کا شکار ہوئے تو آپ نے نبیء رحمت کی بارگاہ میں اپنی پریشانی سےمتعلق استغاثہ پیش کیاتھا۔یہ عالم ِ رویا کی بات ہے ۔ روایت کیاجاتاہے کہ حضور علیہ الصلواۃ و […]

قصیدۂ بردہ شریف کا قصیدہ

مولا یا صل ِ وسلم دائماً ابداً علىٰ حبيبك خير الخلق ِ کلهم یہ خوبصورت اور مقبول و معروف شعرشہرہء آفاق قصیدہء بردہ شریف کی آن، بان ،شان اور پہچان ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ یہ شعر حضرت محمد شرف الدین امام بوصیری رحمۃ اللہ علیہ کے قصیدہ ء بردہ شریف میں […]

ہزاروں ہوں درود اُن پر، ہزاروں ہوں سلام اُن پر

وہ ہیں سلطانِ بحر و بر، ہزاروں ہوں سلام اُن پر اشارے سے قمر توڑیں، بُلائیں تو شجر دوڑیں گواہی جن کی دیں پتھر، ہزاروں ہوں سلام ان پر مدینے کے وہ بام و در، پکڑ کر اور جھکا کر سر کہیں ہم سب یہی مل کر، ہزاروں ہوں سلام ان پر جو رحمت کی […]