اردوئے معلیٰ

Search

اے صبا مصطفی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

یاد کرتے ہیں تم کو شام و سحر دل ہمارے سلام کرتے ہیں

 

اللہ اللہ حضور کی باتیں مرحبا رنگ و نور کی باتیں

چاند جن کی بلائیں لیتا ہے اور ستارے سلام کہتے ہیں

 

اللہ اللہ حضور کے گیسو بھینی بھینی مہکتی وہ خوشبو

جس سے معمور ہے فضا ہر سو وہ نظارے سلام کہتے ہیں

 

جب محمد کا نام آتا ہے رحمتوں کا پیام آتا ہے

لب ہمارے درود پڑھتے ہیں دل ہمارے سلام کہتے ہیں

 

زائر کعبہ تو مدینہ میں پیارے آقا سے اتنا کہہ دینا

آپ کی گردِ راہ کو آقا بے سہارے سلام کہتے ہیں

 

ذکر تھا آخری مہینہ کا تذکرہ چھڑ گیا مدینے کا

حاجیوں مصطفی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

 

اے خدا کے حبیب پیارے رسول یہ ہمارا سلام کیجئے قبول

آج محفل میں جتنے حاضر ہیں مل کے سارے سلام کہتے ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ