حیف باشد در وفا کم بُودن از رنگِ حنا

عمر آں بہتر کہ در پائے نگار آخر شود (کسی عاشق کے لیے) افسوس کا مقام ہے کہ وہ وفا کرنے میں مہندی کے رنگ سے بھی کم تر ہو،کیونکہ عمر وہی بہتر ہے کہ جو محبوب کے قدموں میں تمام ہو جائے، (جیسے مہندی کا رنگ وہیں قدموں میں لگے لگے ہی ختم ہو […]

دائم دریں خیال کہ بینم جمالِ یار

گر صبح ہست خاطرِ من شاد، شام نیست میں ہمیشہ اور ہر وقت ہی اس خیال میں ہوتا ہوں کہ جمالِ یار کا نظارہ کروں، اگر صبح کے وقت میرا دل شاد ہوتا ہے (نظارہ ہو جاتا ہے) تو افسوس شام کو نہیں ہوتا

درمانِ دردِ عاشقی پرسیدم از صاحبدلے

گفتا کہ چارہ عشق را صبر است یا آوارگی میں نے ایک صاحبِ دل سے پوچھا کہ دردِ عاشقی کا درمان کیا ہے؟ اُس نے کہا کہ عشق کا چارہ صبر ہے (اور اگر یہ نہ ہو سکے) تو پھر بس آوارگی