آ عالم حالت دیکھ مری

آ عالم حالت دیکھ مری مجھے گنجل گنجل کرڈالا اس عشق کے ظالم سائے نے آسیب نے سب ویران کیا یہ خون رگوں میں ٹھہرا ہے اب دھڑکن رک رک جاتی ہے اب سانسیں تھک کر چور ہوئیں یہ آنکھیں اب بے نور ہوئیں تسبیح کے دانے رولے ہیں سو بار مصلے کھولے ہیں ہر […]

آج کل نیند بھی اذیت ہے

آج کل نیند بھی اذیت ہے وقت بے وقت آنکھ کھلتی ہے پھر یونہی رات کے گذرنے کا اک تماشہ سا دیکھتی ہوں میں وقت تصویر کر گیا ہے مجھے اب نہ آواز ہے نہ بینائی کتنی خاموش بے بسی ہوں میں ٹوٹ کر چاہنے کی خواہش میں ٹوٹ کر چور ہو گئی ہوں میں […]

آنکھوں پہ گرد راہ ہے اور راہ گمشدہ

چہرے پہ کچھ ملال ہے اور دل اسیر رنج اپنے پروں کا کس قدر مجھ کو غرور تھا میری اڑان آسماں کی وسعتوں میں تھی چاروں طرف بساط سے بڑھ کر تھی سرخوشی لیکن کسی کو راس کب آتی ہے زندگی جتنی طلب ہو ، پاس کب آتی ہے زندگی پوروں پہ جتنے درد ہیں […]

سوالیہ نشاں

تو ہی بتا دے مجھے اے وقار ارض و سماںسوالیہ نشاں تو ہی بتا دے مجھے اے وقار ارض و سماں مرے نصیب میں کب تک نہیں زمیں کی جناں دیارِ پاک میں کب ہوگی حاضری میری؟ ہمیشہ سامنے ہے اک ’’سوالیہ سا نشاں‘‘ توہی بتا دے مجھے اے وقار ارض و سماں

عزم

رہِ طیبہ میں دیوانہ چلتا ہوا دم بہ دم گرتا پڑتا سنبھلتا ہوا جا رہا ہے سوئے سیدالانبیا شوق ہے رہنما اور کرم ساتھ ہے اک نہ اک دن یقینا پہنچ جائے گا ورد صلِّ علیٰ کا وہ کرتا ہوا