بیٹھے ھیں چَین سے ، کہیں جانا تو ھے نہیں

ھم بے گھروں کا کوئی ٹھکانا تو ھے نہیں تُم بھی ھو بیتے وقت کے مانند ہُو بہو تُم نے بھی یاد آنا ھے ، آنا تو ھے نہیں عہدِ وفا سے کس لیے خائف ھو ، میری جان کرلو کہ تُم نے عہد نبھانا تو ھے نہیں وہ جو ھمیں عزیز ھے ، کیسا […]

زباں پر مصلحت ، دل ڈرنے والا

بڑا آیا محبت کرنے والا شکستہ پیڑ پر چڑیوں کے نوحے خُدا بخشے ، بھلا تھا مرنے والا ترے دل میں بھی اک دن جا بسے گا ترے پیروں پہ ماتھا دھرنے والا ہمیں بالکل ہی خالی کر گیا ہے ہمارے عشق کا دم بھرنے والا

Selfie

سیلفی ھجر کے بے صدا جزیرے پر کُنجِ تنہائی میں کوئی لڑکی خال و خد پر لگا کے آس کا رنگ چشم و لب پر سجا کے دل کی اُمنگ آنکھوں آنکھوں میں مُسکراتی ھے شام کی سُرمئی اُداسی میں اپنی تصویر خُود بناتی ھے ! ادھ کُھلے ھونٹ، نیم وا آنکھیں بے نوا ھونٹ، […]

ضبط کے امتحان سے نکلا

پھُول آخر چٹان سے نکلا جان تن سے نکل گئی لیکن تُو نہیں میرے دھیان سے نکلا نہ نکلنے پہ تھا بضِد سُورج پھر کسی کی اذان سے نکلا شجرہ دیکھا گیا تو پتھّر بھی پھُول کے خاندان سے نکلا اب مکمل ھوئی ھے یکجائی عشق بھی درمیان سے نکلا دے گیا آنکھ کو نمی […]

عشق سچا ھے تو کیوں ڈرتے جھجکتے جاویں

آگ میں بھی وہ بُلائے تو لپکتے جاویں کیا ھی اچھا ھو کہ گِریہ بھی چلے ، سجدہ بھی میرے آنسو ترے پیروں پہ ٹپکتے جاویں تُو تو نعمت ھے سو شُکرانہ یہی ھے تیرا پلکیں جھپکائے بِنا ھم تجھے تکتے جاویں دم ھی لینے نہیں دیتے ھیں خدوخال ترے دم بہ دم اور ذرا […]

مَیں لے اُڑوں گا ترے خدوخال سے تعبیر

نہ دیکھ میری طرف چشمِ نیم خواب کے ساتھ ارے ! یہ صرف بہانہ ھے بات کرنے کا مری مجال کہ جھگڑا کروں جناب کے ساتھ ؟ تم اچھی دوست ھو ، سو میرا مشورہ یہ ھے ملا جُلا نہ کرو فارسِ خراب کے ساتھ