غم کو شکست دیں کہ شکستوں کا غم کریں

ہم بندگانِ عشق عجب مخمصے میں ہیں آزاد کب ہوئے ہیں غلامانِ کم سخن جو طوق تھے گلے میں سو اب بھی گلے میں ہیں تم مل چکے ہو اہلِ ہوس کو، مگر یہ ہم مصروف آج تک بھی تمہیں ڈھونڈنے میں ہیں اک نقشِ آرزو کہ جھلکتا نہیں کہیں یوں تو ہزار عکس ابھی […]

مجھ کو ملے شکست کے احساس سے نجات

ائے کاش دستِ غم مرے پرزے اڑا سکے دل کو سگانِ شہرِ ہوس نوچتے رہے سادہ دلانِ عشق فقط مسکرا سکے ائے کاش کہ فصیل بنے کربِ مرگِ دل تو بھی مرے قریب جو آئے نہ آ سکے جادو گرانِ شوق نے کر لی ہے خودکشی کم بخت عمر بھر میں یہ کرتب دکھا سکے […]

مصطفیٰ علی ہمدانی کا یومِ وفات

آج اولیں ناشر اعلانِ قیام پاکستان، ممتاز براڈ کاسٹر، ماہر لسانیات، شاعر اور صحافی مصطفیٰ علی ہمدانی کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 29 جولائی، 1909ء – وفات: 21اپریل، 1980ء) —— پاکستان کی تاریخِ نشریات کا اولیں باب ‘‘ مصطفیٰ علی ہمدانی (مرحوم)۔21 اپریل اُسی تاریخی شخصیت کی برسی ہے اور دل چاہتا ہے آج انکی […]

کوثر نیازی کا یومِ پیدائش

آج معروف سیاست دان، عالم دین، شاعر، ادیب، صحافی، مقرر اور دانشور مولانا کوثر نیازی کا یومِ پیدائش ہے ۔ (پیدائش: 21 اپریل 1934ء – وفات: 19 مارچ 1994ء) —— پیدائشی نام محمد حیات خان جنہیں عام طور پر مولانا کوثر نیازی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان کا جنم 1934ء موسی خیل گاؤں،پنجاب […]

مولانا وحید الدین خان کا یومِ وفات

آج عظیم اسلامک اسکالر حضرت مولانا وحید الدین خان صاحب کا یومِ وفات ہے (پیدائش: 1 جنوری 1925ء – وفات: 21 اپریل 2021ء) —— مولانا وحید الدین خان ، اسلامی اسکالر مدرسۃ الاصلاح اعظم گڑھ کے فارغ التحصیل عالم دین، مصنف، مقرر اور مفکر جو اسلامی مرکز نئی دہلی کے چیرمین، ماہ نامہ الرسالہ کے […]

احتشام حسین کا یوم پیدائش

آج معروف ادیب اور نقاد سید احتشام حسین کا یوم پیدائش ہے (پیدائش: 21 اپریل 1922ء – وفات: 1 دسمبر 1972ء) —— احتشام حسین 21 اپریل 1922ء کو ہندوستان میں اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے ایک قصبے ماہل میں پیدا ہوئے۔ 1936ء میں الہ آباد سے ایم اے کر کے لکھنؤ یونیورسٹی میں […]

علیم اختر کا یومِ وفات

آج معروف شاعر علیم اختر مظفرنگری کا یومِ وفات ہے ۔ (پیدائش: 6 جون 1914ء— وفات: 21 اپریل 1972ء) —— علیم اختر مظفرنگری (پیدائش: 6 جون 1914ء— وفات: 21 اپریل 1972ء) اردو زبان کے شاعر تھے۔ علیم اختر 6 جون 1914ء کو مظفر نگر میں پیدا ہوئے۔ اِن کے والد محمد عمر تھے جو پیشہ […]

علامہ اقبال کا یوم وفات

آج شاعر مشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات ہے (ولادت: 9 نومبر 1877ء – وفات: 21 اپریل 1938ء) —— ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے […]

آخر غبارِ دشتِ ہزیمت میں ڈھے گئے

عشاقِ کم نصیب تری جستجو میں تھے اب ان کا زکر بھی نہ رہا داستان میں کل جو محاوروں کی طرح گفتگو میں تھے خواہش کے ساتھ ساتھ فراموش ہو گئے جو خوش گمان لوگ تری آرزو میں تھے اک برف سی رواں ہے رگ و پے میں آجکل رقصاں کبھی جنون کے شعلے لہو […]

خراب حال کیا دل کو پُر ملال کیا

تمہارے کوچہ سے رخصت کیا نہال کیا نہ روئے گل ابھی دیکھا نہ بوئے گل سونگھی قضا نے لا کے قفس میں شکستہ بال کیا وہ دل کہ خوں شدہ ارماں تھے جس میں مل ڈالا فغاں کہ گور شہیداں کو پائمال کیا یہ رائے کیا تھی وہاں سے پلٹنے کی اے نفس ستم گر […]