اردوئے معلیٰ

آج رحمت کی ہو برسات مرے شاہِ زمن

ہو عطا نعت کی سوغات مرے شاہِ زمن

 

آپ کی مدح میں اشعار کی لڑیاں باندھوں

لب پہ ہو صرف تری بات مرے شاہِ زمن

 

آپ کی شان میں ہر روز قصیدہ لکھ دوں

گر ملے حرف کی خیرات مرے شاہِ زمن

 

آپ کے ذکر کی محفل بھی سجاؤں آقا

گھر میں ہوتی رہیں برکات مرے شاہِ زمن

 

آپ کی سیرتِ اطہر کو بیاں کرتی ہیں

پاک قرآن کی آیات مرے شاہِ زمن

 

آپ کے چہرۂ انور کی زیارت ہو مجھے

ہوں عطا مجھ کو وہ لمحات مرے شاہِ زمن

 

آپ کی ’’ناز‘‘ مگن آپ کی مدحت میں رہے

یوں ہی کٹتے رہیں دن رات مرے شاہِ زمن

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔