اردوئے معلیٰ

آقائے دو جہاں مرے سرکار آپ ہیں

اور سارے انبیا کے بھی سردار آپ ہیں

 

جُود و کرم ہے آپ کا اُمت پہ بے کراں

مجبور و بے کسوں کے جو غم خوار آپ ہیں

 

شمس و قمر ، نجوم میں ہے آپ کی ضیا

اس روشنی کا منبعٔ انوار آپ ہیں

 

مشرک بھی آپ کو ہی کہیں صادق و امیں

بے مثل ایسے صاحبِ کردار آپ ہیں

 

اللہ نے سب خزانے بھی ہیں آپ کو دیے

قاسم ہیں آپ مالک و مختار آپ ہیں

 

چہرہ ہے والضحیٰ تو ہے والیل زُلفِ پاک

اس ربِ لم یزال کے شہکار آپ ہیں

 

لکھ لوں ثنا یہ ناز کی اوقات ہی نہیں

ہوتی ہے نعت یوں کہ مدد گار آپ ہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔