اردوئے معلیٰ

آپ کا نوکر ہوں میں دنیا میں جنت چاہیے

یا نبی مجھ کو مدینے میں سکونت چاہیے

 

کون لکھ سکتا ہے مدحِ سرورِ کون و مکاں

نعت گوئی کے لیے ان کی اجازت چاہیے

 

شاملِ احوال ہے دنیا میں بھی ان کا کرم

حشر کے دن بھی ہمیں ان کی شفاعت چاہیے

 

میرے خاکی جسم کا مدفن بنے خاکِ بقیع

مال و دولت چاہیے نہ مجھ کو شہرت چاہیے

 

خلد میں مومن کے اشکوں سے یہ پوچھا جائے گا

الفتِ آلِ نبی کی کتنی قیمت چاہیے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات