حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کے بعد
اب پردہ پردہ پردہِ سازِ جمال ہے
اب بادہ بادہ بادہِ عرفانِ حال ہے
اب جرعہ جرعہ جرعہِ جامِ الست ہے
اب ذرہ ذرہ ذرہِ خورشیدِ مست ہے
اب قطرہ قطرہ قطرہِ اشکِ نیاز ہے
اب توبہ توبہ توبہِ سوز و گداز ہے
اب غنچہ غنچہ ۔۔۔غنچہِ زلفِ نگار ہے
اب لالہ لالہ لالہِ رخسارِ یار ہے
اب جلوہ جلوہ جلوہِ سرو سمن ہوا
اب خندہ خندہ خندہِ صبحِ چمن ہوا
اب نعرہ نعرہ نعرہِ توحید بن گیا
اب سجدہ سجدہ سجدہِ امید بن گیا