اردوئے معلیٰ

احکام خدا کے بھی تو سارے ہیں تمہارے

قرآن تمہارا ہے، سپارے ہیں تمہارے

 

سر دے کے بچاتے ہیں وہ ناموسِ رسالت

کٹ مرتے ہیں حق پر جو دلارے ہیں تمہارے

 

ٹکڑوں میں نہ بٹتا یوں کبھی چاند فلک پر

دیکھے مگر اس نے بھی اشارے ہیں تمہارے

 

جاتا ہے یونہی کون بھلا طیبہ نگر میں

ہر آنکھ کو مقصود نظارے ہیں تمہارے

 

ہر بار جو ملتی ہے ہمیں لذّتِ دیگر

سو بار کہیں گے کہ تمہارے ہیں تمہارے

 

کچھ خوف قیامت کا نہ کرنا مرے زاہدؔ

اللہ کے محبوب جو پیارے ہیں تمہارے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ