از آہِ حسرت است اگر ہست صیقلے
آں را کہ دل سیاہ شد از نا گریستن
اگر دل میں کوئی چمک کوئی روشنی کوئی جلا ہے تو وہ
آہِ حسرت کی وجہ ہی سے ہے اور وہ کہ جن کے دل
سیاہ ہو چکے ہیں اُن کے دلوں کی سیاہی(پشیمانیوں پر)
آہ و بکا و گریہ و زاری نہ کرنے کی وجہ سے ہے