اسوئہ کامل کے مظہر آپ ہیں شاہِ رسل
امن کے اعلیٰ پیمبر آپ ہیں شاہِ رسل
بزمِ گیتی کی سبھی یہ رونقیں ہیں آپ سے
روشنیء ماہ و اختر آپ ہیں شاہِ رسل
چارہ کار و چارہ ساز و چارہ گر ، والیء کُل
مہربان و بندہ پرور آپ ہیں شاہِ رسل
جن کے باعث عالمِ ہستی کا قائم ہے وجود
وہ حبیبِ ربِ اکبر آپ ہیں شاہِ رسل
شہنشاہِ مشرقین و مغربین ، آقائے کُل
شاہکارِ نورِ داور آپ ہیں شاہِ رسل
رب کی چاہت اور رضاؔ کے ایک مظہر آپ ہیں
حُسن کے بے مثل پیکر آپ ہیں شاہِ رسل