اردوئے معلیٰ

الماری میں سُوکھے پھول نظر آئے

کتنے بیتے موسم دھیان میں دَر آئے

 

ایک لطیفے سے کل یاد آیا کوئی

ہنستے ہنستے آنکھ میں آنسو بھر آئے

 

ضبط کی بھٹی میں یوں پک گئے اشک میرے

چھانی آنکھ تو مُٹھی میں کنکر آئے

 

اِس حالت کو اُردو میں کیا کہتے ہیں ؟

جب دل کے خالی پن سے دل بھر آئے

 

آ کر مل جا ورنہ یہ بھی ممکن ہے

تُو خوش خوش بیٹھا ہو اور خبر آئے

 

جاتے جاتے ایک دعا تو لیتا جا

جا تیرا دل تیرے جیسے پر آئے

 

شور مچاتی رہی وہ آنکھ کہ رُک جاؤ

لیکن اب کے ہم چُپ چاپ گذر آئے

 

جان بچی سو لاکھوں پائے فارس نے

عشق گلی سے لَوٹ کے بدھو گھر آئے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات