اردوئے معلیٰ

اوّل ہیں آپ بالیقیں نورِ خدا کے بعد

ہیں آخری کہ آئے سبھی انبیاء کے بعد

 

ہم نے تو کر لیا ہے یہی ذکر حرزِ جاں

صلِ علی ہی پڑھتے ہیں صلّ علی کے بعد

 

قسمت سے دردِ عشقِ نبی مل گیا مجھے

ہرگز نہ جی سکوں گا میں اس سے شفا کے بعد

 

کوئی مسیح ، کوئی صفی تو کوئی نجی

لیکن حبیب کوئی نہیں مصطفیٰ کے بعد

 

اس کے بغیر کوئی بھی بخشا نہ جائے گا

لازم رضا ہے آپ کی ، رب کی رضا کے بعد

 

مقبول ہو رہی ہیں دعائیں کہ میں درود

پڑھتا دعا سے پہلے ہوں اور پھر دعا کے بعد

 

آئے قضا تو بڑھ کے لگانا گلے قمرؔ

دیدارِ مصطفیٰ کا ہے وعدہ قضا کے بعد

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات