اردوئے معلیٰ

اُن کی رحمت کا کچھ شمار نہیں

کوئی بھی اُن سا غم گسار نہیں

 

کیوں نہ ایمان ہو مرا کامل

اُن سے بڑھ کر کسی سے پیار نہیں

 

آپ رحمت ہیں عالمیں کے لیے

منتخب کوئی اِک دیار نہیں

 

آپ کی ذات، فخرِ موجُودات

صرف میرا ہی افتخار نہیں

 

ہے جمالِ حضور آنکھوں میں

اِس سے بڑھ کر کوئی وقار نہیں

 

آپ کا پیار جس نے جیت لیا

اس کی قسمت میں کوئی ہار نہیں

 

جب سے دیکھا ظفرؔ! رُخِ زیبا

دیدہ و دِل پہ اختیار نہیں

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات