اُن پہ لکھنا شِعار ہے میرا
دل یہ مدحت نگار ہے میرا
جب سے الفت عطا ہوئی ان کی
عاشقوں میں شمار ہے میرا
روتا رہتا ہوں انکی فرقت میں
ان کے غم میں قرار ہے میرا
نارِ دوزخ جلائے گی کیسے
حامی حیدر کرار ہے میرا
اُن کی مدحت کا دل میں نغمہ ہے
دل یہ حُسنِ بہار ہے میرا
عشقِ حیدر میں سولی پہ لٹکا
دل یہ میثمؓ طمار ہے میرا
جب سے قائم نظر ہے احمد کی
روح میں بھی خمار ہے میرا