آسماں سے نور کی برسات ہے
کس قدر پُر نور بزمِ نعت ہے
ہر دلِ صادق میں یادِ مصطفی
ہر لبِ صادق پہ اُن کی بات ہے
آنے والے ہیں محمد مصطفی
وجد میں محفل ہے ، ہر اک ذات ہے
چاند ، تاروں میں عجب ہے دلکشی
اللہ ، اللہ کیا سہانی رات ہے
دامنِ دل لے کے آ جاؤ ادھر
مرحبا! رحمت کی بھی سوغات ہے
اُن کی نسبت سے رضاؔ سب عزتیں
ورنہ میں کیا ، کیا مری اوقات ہے