اردوئے معلیٰ

آقا کے جو مدینہ میں مہمان ہو گئے

نعتِ نبی سنا کے وہ ذیشان ہو گئے

 

خلدِ بریں ٹھکانہ ہی ٹھہرے گا دوستو

ازبر اگر حضور کے فرمان ہو گئے

 

جن کو ملی حضور سے خیرات مستقل

وہ دیکھتے ہی دیکھتے سلطان ہوگئے

 

دشوار زندگی کے لگے جو بھی مرحلے

سیرت پہ چل کے ان کی وہ آسان ہو گئے

 

زاہدؔ کمال پائی ہیں ان سب نے عظمتیں

ناموس مصطفٰے پہ جو قربان ہوگئے

 

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے۔۔۔

حالیہ اشاعتیں

اشتہارات

اشتہارات