اردوئے معلیٰ

آپ آئے سب پہ رحمت ہو گئی

شامِ ظلمت صبحِ طلعت ہو گئی

 

آپ کی مسکان سے یاسیّدی

ساری دنیا خوبصورت ہو گئی

 

عظمتیں ہی عظمتیں اُن کے لیے

آپ سے جن کو محبت ہو گئی

 

آپ کی نعلینِ اقدس کے طفیل

سرزمینِ طیبہ جنت ہو گئی

 

شاہِ بطحا کی عنایت دیکھئے

نعت کہنا میری قسمت ہو گئی

 

دَھن لٹایا آپ کے جب نام پر

رزق میں میرے بھی برکت ہو گئی

 

شافعء محشر کے آنے سے رضاؔ

نار سے بچنے کی صورت ہو گئی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ