اردوئے معلیٰ

آپ رویا کرتے تھے اکثر دعا کرتے ہوئے

اور خوش ہوتے تھے امت کو عطا کرتے ہوئے

 

دشمنوں نے راہ میں کانٹے بچھائے آپ کی

آپ گزرے صاف لیکن راستہ کرتے ہوئے

 

ایسا رکھا ہے روا طرزِ عمل، حسنِ سلوک

فخر دشمن کر رہا ہے رہنما کرتے ہوئے

 

فکر یہ تھی سارا عالم نارِ دوزخ سے بچے

عمر گزری آپ کی سب کا بھلا کرتے ہوئے

 

سب کو دکھلا دے فضائے شہرِ طیبہ اے خدا

ہوں رواں میں سوئے طیبہ یہ دعا کرتے ہوئے

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ