آپ کا جمال یا رسول
سرتاپا کمال یا رسول
نین نقش آپ کے حسیں
سب سے بے مثال یا رسول
آپ کے صحابہ ، اہلبیت
سارے خوش خصال یا رسول
حوریں بھی ہیں دنگ دیکھ کر
آپ کا بلال یا رسول
تشنہ کام ہم بھی ہیں یہاں
دیجئے زُلال یا رسول
طالبِ جمال ہے رضاؔ
کیجیئے نہال یا رسول