آپ کا مقام یا نبی

آپ کا مقام یا نبی

سب سے اونچا نام یا نبی

 

انبیاء ، رسل ہیں مقتدی

آپ ہیں امام یا نبی

 

پڑھ رہے ہیں سب مَلَک درود

دم ، بدم سلام یا نبی

 

آپ کو جو رب سے ہے ملا

پاک ہے کلام یا نبی

 

چل رہے ہیں آپ سے تمام

جگ کے سب نظام یا نبی

 

آپ کے جو ہیں وہ خاص ہیں

باقی سارے عام یا نبی

 

کر رہے ہیں بادشاہیاں

آپ کے غلام یا نبی

 

آپ کے کرم سے بن گئے

سارے بگڑے کام یا نبی

 

آپ کی رضاؔ سے ہو گئے

شاد خاص و عام یا نبی

یہ نگارش اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on telegram
Share on email

اشتہارات

لُطفِ سُخن کچھ اس سے زیادہ

اردوئے معلیٰ

پر

خوش آمدید!

گوشے

متعلقہ اشاعتیں

سنا ہے شب میں فرشتے اُتر کے دیکھتے ہیں
ایسا تجھے خالق نے طرح دار بنایا
رحمت نہ کس طرح ہو گنہگار کی طرف
حضورِ کعبہ حاضر ہیں حرم کی خاک پر سر ہے
مرے آقاؐ، کرم مُجھ پر خُدارا
آپؐ کے پیار کے سہارے چلوں
نبیؐ کا گُلستاں ہے اور میں ہوں
ذکرِ نبیؐ سے ہر گھڑی معمُور ہوتا ہے
نہیں بیاں کی ضرورت، حضور جانتے ہیں
کمال اسم ترا، بے مثال اسم ترا

اشتہارات